رمضان سے پہلے رول بنانے ہیں تو بتائے گئے طریقے سے پورے مہینے کے لیے محفوظ کر لیں تاکہ یہ خراب نہ ہوں

image

رمضان کی آمد سے قبل اکثر گھروں میں خواتین باہر کے کھانے پینے کی اشیاء کو استعمال کرنے کے بجائے خود گھر میں رول اور سموسے بنانے کو ترجیح دیتی ہیں، لیکن یہ شکایت کرتی ہیں کہ رول اور سموسے ڈیپ فریزر سے نکالنے کے بعد پانی چھوڑ دیتے ہیں ٹوٹ جاتے ہیں اور خراب ہو جاتے ہیں۔

ایسے میں انہیں دیل میں بتائی گئی ٹِپ استعمال کرنی چاہیئے جس سے نہ ہی رول اور سموسہ خراب ہو گا اور نہ ہی اس سے پانی نکلے گا، بلکہ رول اور سموسے ڈیپ فریزر سے نکالنے کے بعد بھی تازہ ہی رہیں گے۔

ٹپ:

• رول اور سموسے کی سبزی کو کاٹنے سے پہلے دھو کر سوکھنے دیں۔

• کبھی بھی سبزیوں کو کاٹنے کے بعد نہ دھوئیں۔

• جب سبزیاں کاٹ لیں تو انہیں کسی سوتی یا ململ کے کپڑے میں ڈال کر نچوڑ لیں، انہیں کپڑے میں ڈال کر ہلکا ہلکا دبائیں کہ اس میں موجود پانی جائے۔

• اس کے بعد انہیں کسی تھالی میں نکال کر سوکھنے دیں۔

• پھر انہیں بہت معمولی سے تیل میں فرائی کر لیں۔

• اس کے بعد آپ ان سبزیوں کو رول بنانے میں استعمال کریں یا سموسہ ڈیپ فریزر سے نکالنے کے بعد یہ کبھی پانی نہیں چھوڑیں گے اور نہ ہی ٹوٹیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Spring Roll Mehfooz Karne Ka Tarika

Spring Roll Mehfooz Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Spring Roll Mehfooz Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.