سٹیل کے برتنوں پر میل جم جائے یا کوئی داغ لگ جائے تو یہ صاف مشکل سے ہوتے ہیں اور اگر زیادہ پرانے ہو جائیں تو یہ برتن صاف نہیں ہو پاتے۔ اکثر
شادیوں میں جہیز کے لیے ان برتنوں کو ضرور رکھا جاتا ہے تاکہ کھانا آسانی سے بن سکے۔
لیکن یہ کچھ سالوں میں میل اور گندگی جمنے سے خراب ہونے لگتے ہیں ان کو صاف کرنے کے لیے خوب رگڑنا پڑتا ہے۔ لیکن اگر ان کو اچھے سے احتیاط اور صفائی کرکے رکھا جائے تو یہ بالکل نئے کی طرح چمکتے ہیں۔

خاتون کو 20 سال قبل شادی میں سٹیل کے برتن ملے تھے جن کو خیال اور احتیاط سے رکھنے کی وجہ سے ان کے برتن آج بھی نئے کی
طرح چمکتے ہیں۔ آخر یہ اپنے برتنوں کو اتنا چمکاتی کیسے ہیں؟
ٹپ :
٭ بازار میں کالا صابن ملتا ہے جو پہلے کے زمانے میں سب سے زیادہ اچھا اور کارآمد سمجھا جاتا تھا۔ خاتون افروز کہتی ہیں کہ :
"
میں آج بھی اسی صابن سے اپنے برتنوں کو رگڑ رگڑ کر دھوتی ہوں جس سے یہ اتنے ہی چمکتے ہیں۔ لیکن میں کبھی 1 گھنٹے سے زیادہ ان کو گندہ نہیں رہنے دیتی یہی وجہ ہے کہ 20 سال سے میری شادی میں ماں کے ہاتھ کے دیے گئے برتن خراب نہیں ہوئے۔
"