استری کرنے سے بل زیادہ آتا ہے تو آپ بھی بس یہ سیٹننگ کرلیں، بجلی کا بل بھی کم اور استری بھی ہو فٹافٹ

image

ستری ہر گھر کی بنیادی ضروریات میں سے ایک ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ استری ہماری شخصیت کو بدلنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ سلوٹ والے کپڑے پہن کر کوئی بھی باہر نکلنا پسند نہیں کرتا بہرحال استری میں بھی کئی قسم کے مسائل نکل آتے ہیں۔ کبھی تار جل جاتا ہے تو کبھی ستری فُل سپیڈ پر ہونے کے باوجود بھی گرم نہیں ہوتی کہ جلدی کپڑوں کی سلوٹیں مٹا سکے۔ کبھی استری کرنے کی وجہ سے بل اتنا زیادہ آتا ہے کہ انسان حیران رہ جاتا ہے اتنے تو کپڑے نہیں جتنا بل آگیا۔

اگر آپ بھی انہیں مسئلوں کا شکار ہیں تو بس ستری کی یہ سیٹنگ کرلیں تاکہ بجلی کے اضافی سے بچ سکیں۔ استری کو چار منٹ کے لئے تیز گرم کریں، اور جلد سے جلد کپڑوں پر پھیر لیں اس طرح یونٹ کا استعمال بھی کم ہوگا اور بجلی کا بل بھی بچے گا اور کپڑے بھی کم ہی وقت میں استری ہو جائیں گے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ جب کسی شنگھائی والے یا دھوبی کی دکان پر جائیں تو وہ ایک بڑی بھاری سی لوہے کی استری سے کپڑوں کو استری کرتا ہے اور اس کی استری بھی اچھی ہوتی ہے، جلدی سلوٹیں نہیں آتی ہیں۔ ایسی ہی ایک گیس کی استری آپ بھی خرید لیں، اس سے ایک فائدہ تو یہ ہے کہ بجلی کے بل کا خرچہ بچے گا اور دوسرا یہ کہ گیس کی استری جلدی ہی گرم ہو جاتی ہے یہ گیس کے بل میں محض 3 فیصد ہی اضافہ کرتی ہے، وہ بھی اس صورت میں جبکہ آپ ایک مہینے کے اندازً 16 گھنٹے استری کریں تو۔ اس حساب سے ایک عام گھریلو صارف کا بل 5۔1 فیصد بڑھے گا۔

لوڈ شیڈنگ تو ملک بھر میں ہوتی ہی رہتی ہے، ایسے میں آپ لائٹ جانے کا فائدہ بھی اٹھا سکتی ہیں، چولہا گرم کریں، اس پر توا رکھیں اور استری کو کچھ دیر اس گرم توے پر رکھ کر گرم کریں اور استری کرلیں۔ یا اگر آپ کو کاٹن کے کپڑے استری کرنےہیں تو آپ توے کی مدد سے گرم استری کرکے استعمال کرلیں، اور سادے واشنگ ویئر کپڑوں کو استری کرتے وقت استری کو آن کرلیں۔ لان کے کپڑے گرمی میں زیادہ استعمال ہوتے ہیں، اس لئے ان کو استری اگر آپ نہ کریں اور ہلکا سا گیلا کرکے پہن لیں تو بجلی کا بل بھی بچے گا اور آپ گرمی سے بھی بچیں گے۔ اس کے علاوہ آپ ایک اور کام کریں کہ استری کو صبح سویرے کریں، اس وقت گھر میں بجلی کا لوڈ زیادہ نہیں ہوتا، استری جلدی گرم ہوجائے گی اور یونٹس بھی اضافی استعمال نہیں ہوں گے۔

You May Also Like :
مزید

Stree Ki Setting Karne Ka Tarika

Stree Ki Setting Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Stree Ki Setting Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.