مردوں کو خاص طور پر سفید رنگ کے کپڑے بہت پسند ہوتے ہیں لیکن خواتین کے لئے وہی سفید کپڑے پریشانی کا باعث بن جاتے ہیں جب ان پر داغ دھبے اور نشانات پڑ جاتے ہیں، کبھی سالن کی چھینٹ تو کبھی گاڑی کا آئل، کبھی بچوں کی شرٹس پر چاکلیٹ کے ضدی نشانات جس سے ان سفید کپڑوں کی چمک کو برقرار رکھنا قدرے مشکل ہوتا ہے۔
مہنگے سے مہنگے واشنگ پاؤڈرز بھی ضدی نشانات کو ختم نہیں کرپاتے لیکن اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کا خرچہ بھی کم ہو اور یہ سفید کپڑے بھی چمک کر نئے جیسے ہوجائیں تو پھر بتائے گئے اس نسخے کو استعمال کریں آپ کو واضح فرق خود ہی دکھائی دے گا۔
ٹپ
٭ ایک بالٹی پانی میں چار چمچ بیکنگ سوڈا شامل کریں ۔ اس کو اچھی طرح مکس کریں۔
٭ اب اس بالٹی میں سفید کپڑے ڈالیں اور تقریباً آٹھ گھنٹے بھیگے رہنے دیں۔
٭ بعد میں کپڑوں کو سادے پانی سے دھو لیں۔ واہ! کیا چمک ہے۔
ہوگئے نا چمکدار سفید کپڑے بالکل نئے جیسے۔