سوئیٹرز کتنے بھی مہنگے خرید لیے جائیں۔ ان پر رُواں نکل آتا ہے۔ یعنی چھوٹے چھوٹے بالز نما نشانات دیکھنے میں آتے ہیں۔ جن کو عام طور پر پُلنگ کہا جاتا ہے۔ ان پُلنگ یا رُوائیں کو ختم کرنے کے لیے ہم مختلف قسم کی ٹپس کا استعمال کرتے ہیں۔ جن کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ دراصل یہ پُلنگ یا رواں اس لیے نکلتا ہے کیونکہ کپڑے کے دھاگے کچے ہوتے ہیں جو ایک سے دو مرتبہ کی دھلائی کے بعد کپڑے کی اوپری سطح پر نکل آتے ہیں۔ جس سے ایسا لگتا ہے جیسے پتہ نہیں کتنا پرانا سوئیٹر پہن لیا ہو۔
اس سوئیٹر کو نئے جیسا بنانے کے لیے ہم آپ کو اتنی آسان اور سستی ٹپ بتانے جا رہے ہیں جس کو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
ٹپس:
٭ سوئیٹرز پر ہیئر سپرے کرنے سے اس پر موجود رُواں بھی ختم ہو جاتا ہے اور مٹی کے ذرات بھی صاف ہو جاتے ہیں۔
٭ ہیئر سپرے میں مالیکیولز شامل ہوتے ہیں۔ جو کپڑوں کی رونق کو بحال کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ بنیادی طور پر واشنگ ڈٹرجنٹس جیسے تیز محلول کو ہیئر سپرے میں شامل کیا جاتا ہے۔ جو صرف بالوں کو ہی چمکدار بنانے کا کام نہیں کتے بلکہ سوئیٹرز اور اوون سے بنی چیزوں کو بھی چمکاتے ہیں۔