خواتین کے لئے سب سے زیادہ اہم اور مشکل کام ہے گھر اور کچن کی ذمہ داری، اور وہ اسلیئے کہ انہیں ایک وقت میں کئی کام کرنے پڑتے ہیں، جس کی وجہ سے کوئی نہ کوئی کام رہ ہی جاتا ہے کیونکہ اکثر کچھ کام آپ کا زیادہ وقت اور محنت لے لیتے ہیں۔
پر وومن کارنر خواتین کی صحت اور گھریلو کاموں میں آسانی کا خیال شروع سے ہی رکھتا آیا ہے۔ اسلیئے آج ہم آپ کو ایسی کارآمد ٹپ بتائیں گے جو مختلف طریقوں سے آپ کے کام آئے گی۔
ٹیلکم پاؤڈر اور سرکہ ٹپ کے فائدے:
٭ ٹیلکم پاؤڈر کو سرکے میں بھگو کر رات بھر کے لئے چھوڑ دیں اور صبح اٹھ کر اس پانی میں گلاب کا عرق شامل کریں اور اس سے اپنا چہرہ دھوئیں، یہ چہرے کی کالے گھیرے بھی صاف ہوں گے اور آنکھوں کے اطراف میں ہونے والی سوجن بھی ختم ہو جائے گی۔
٭ اس پانی کو پھینک دیں اور برتن میں نیچے بچے ہوئے پاؤڈر کو زخموں پر لگانے سے یہ جلدی بھر جاتے ہیں اور جلن بھی نہیں ہوتی ہے۔
٭ فریج میں جس جگہ برف زیادہ جم جائے اس جگہ یہ پانی ڈال دیں، اور فریج کو بند کردیں، کچھ وقت میں آپ کے فریج میں خوشبو بھی مہک جائے گی اور جمی ہوئی برف پگھلے گی۔
٭ اس پانی سے گھر کی دیواروں کو صاف کرسکتے ہیں، بس اس میں سوڈا ڈال دیں اور دیواروں کو رگڑ لیں، سارے نشانات ختم ہو جائیں گے۔
٭ اس پانی میں خُشک مہندی پاؤڈر شامل کریں اور بالوں میں لگائیں، یہ دو منہ کے بالوں کو ختم کرنے کے لئے ایک اچھا اور سستا ٹریٹمنٹ ہے۔
آپ کو یہ ٹپس کیسی لگی ؟ ہمیں فیس بک پیج پر کمنٹ سیشن میں ضرور بتائیے گا۔