آج کل جس حساب سے مہنگائی بڑھتی چلی جارہی ہے معلوم ہی نہیں چلتا کہ کب سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے، ایسے میں کھانا بنانے کیلیئے خواتین کو مجبوراً وہی سستی سبزی مہنگے داموں خریدنی پڑتی ہے۔
بہت ساری خواتین ایسی بھی ہوتی ہیں جو لمبے عرصے کیلیئے سبزیاں محفوظ کر کے رکھ لیتی ہیں کیونکہ انھیں اسکا طریقہ معلوم ہوتا ہے، پر ان عورتوں کا کیا جو اس بات سے انجان ہیں؟
تو آج ہم اپنی انھی بہنوں کیلیئے لائے ہیں ایک ایسا آسان سا طریقہ جس سے وہ ٹماٹر لمبے عرصے تک خراب ہونے سے بچا سکتی ہیں۔
ٹماٹر کو زیادہ دنوں تک محفوظ رکھنے کا طریقہ:
۔ سب سے پہلے آپ کو ایک بڑی پلاسٹک کی بوتل لینی ہے اور اسکا اوپر والا حصہ چُھری کی مدد سے کاٹ کر الگ کر دینا ہے
۔ اب اس بوتل کو اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں
۔ اسی طرح ٹماٹروں کو بھی دھو کر خشک کر لینا ہے
۔ اسکے بعد ٹماٹوں کو ایک ایک کر کے بوتل میں بھر دیں
۔ پھر الگ کئے ہوئے اوپر والے حصے سے بوتل کو بند کر کے فریج میں رکھ دیں
۔ ایسا کرنے سے آپ کے ٹماٹر زیادہ لمبے عرصے تک محفوظ رہیں گے اور خراب نہیں ہونگے۔