سستے ٹماٹر! جانیئے ایسا بہترین طریقہ کے ٹماٹر رہیں مہنیوں تک تازہ اور محفوظ

image

خواتین ٹماٹروں کے سستا ہونے کا انتظار کرتی رہتی ہیں مگر جب ٹماٹر سستے ہو جاتے ہیں تو یہ ان کو گھر میں محفوظ صحیح سے نہیں کر پاتی ہیں جس کا ان کو بڑا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ آج ہماری ویب سے جانیئے چند ایسے آسان اور گھریلو طریقے جو ٹماٹروں کو محفوظ کرنے میں آپ کی بھی بڑی مدد کرسکتے ہیں۔

ٹپس:

٭ فریزر:

ٹماٹروں کو اچھی طرح دھو کر خُشک کریں اور فریزر میں کُھلا رکھ دیں، دھیان رکھیں ان پر کوئی اور چیز نہ رکھیں، یہ ایک ماہ تک بلکل تازہ رہیں گے۔

٭ پیسٹ:

ٹماٹروں کو دھو کر کاٹیں اور ان کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کریں، ایک پیسٹ تیار ہو جائے گا اس کو برنی میں بھر کر رکھ لیں، جب بھی کھانا بنائیں اس کو ڈال لیں۔

٭ کیچ اپ:

آپ اپنے گھر میں خود ہی کیچ اپ بنا کر رکھ سکتے ہیں۔ اس کے لئے ٹماٹروں کو دھو کر صاف کریں ان کو چھیلیں اور ایک پتیلی میں ڈالیں اور ایک گلاس پانی دو چمچ ٹاڑی پاؤڈر اور نمک ڈال کر آئل میں بھونیں۔ لیجیئے کیچ اپ تیار ہو جائے گا اب کیچ اپ کے پیسے بھی بچ جائیں گے اور ٹماٹر بھی استعمال میں آ جائیں گے۔

٭ کاغذ:

  ٹماٹروں کو دھو کر خُشک کریں اور ایک کاغذ میں رکھ کر بند کرلیں، پھر اس کو چاہے تو فریزر میں رکھ لیں یا پھر کسی کھلی جگہ میں، آپ کے ٹماٹر خراب نہیں ہوں گے۔

You May Also Like :
مزید

Tamatar Mehfooz Karne Ka Tarika

Tamatar Mehfooz Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Tamatar Mehfooz Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.