جہاں ایک طرف سیلابی صورت حال سے پورا ملک پریشان ہے وہیں دوسری طرف آئے دن عوام پر مہنگائی کے نئے بم گرائے جاتے ہیں، اب کیونکہ سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر فصلیں تباہ ہوگئی ہیں تو ظاہر ہے پھل اور سبزیاں تو مہنگی ہونگی ہی اور اسکا اثر سب پر ہی پڑے گا۔ تیزی سے مہنگی ہونے والی اشیاؤں میں سرفہرست ٹماٹر ہے جس کی قیمت آسان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے، اب ایک عام انسان کیسے اتنے مہنگے ٹماٹر خرید سکتا ہے۔
تو آئیے آج ہم آپکو بتاتے ہیں کہ کھانا پکاتے وقت آپ ٹماٹر کی جگہ کن چیزوں کا استعمال کرسکتے ہیں، جس سے کھانے کا ذائقہ بھی اچھا رہے اور ٹماٹر کی کمی بھی محسوس نہ ہو۔
املی کا ستعمال:
ازیادہ تر خواتین یہ بات نہیں جانتی کہ املی ٹماٹر کا متبادل ہے اور اکثر ہوٹلوں میں ٹماٹر کی جگہ اسکا استعمال ہوتا ہے۔ آپ بھی سالن بناتے وقت اس میں املی ڈال سکتی ہیں۔
دہی:
ٹماٹر مہنگے ہونے کی صورت میں کھانوں میں دہی کا استعمال کریں، دہی اپنا ایک منفرد ذائقہ رکھتی ہے جو کہ کھانوں کو مزیدار بنانے کے ساتھ ساتھ گریوی میں گاڑھا پن بھی لاتی ہے۔
آلو بخارے:
حیدرآبادی لوگ کھانوں میں ٹماٹر کی جگہ زیادہ تر آلو بخارے کا استعمال کرتے ہیں، آلو بخاروں کو دھو کر پانی میں پکا کے اسکا پیسٹ بنا کر رکھ دیں۔ کھانا بناتے وقت ٹماٹر کے بجائے یہ پیسٹ حسب ذآئقہ کھانے میں شامل کریں۔
متبادل اشیاؤں کا استعمال:
۔ ٹماٹر نہ ہونے کی صورت میں آپ کھانا پکاتے ہوئے کیچپ ڈال سکتے ہیں۔
۔ مایونیز میں اچار گوشت کے مصالحے کو اچھی طرح مکس کرلیں اور اس میں ذرا سا ٹاٹری پاؤڈر شامل کریں، اب اس پیسٹ کو ٹماٹر کی جگہ استعمال کریں۔
۔ انار دانے کو پیس کر کھانے میں ڈالنے سے ٹماٹر جیسا ذائقہ آجاتا ہے۔