سردی کا موسم ہو اور کافی کا لطف نہ لیا جائے ایسا تو ممکن ہی نہیں کیونکہ اس موسم میں ہر گھر میں ہی کافی بنائی جاتی ہے یا پھر دوست احباب کے ساتھ کافی پینے کے لیے مختلف ریسٹورنٹ کا رخ کرلیا جاتا ہے۔
مٹکا قلفی اور مٹکا چائے کے بعد اب سردیوں میں آج کل لوگوں میں مٹکا کافی جس کو تندوری کافی بھی کہا جاتا ہے کا رجحان زیادہ پایا جارہا ہے ۔ اور اسی رجحان کی وجہ سے یہ کافی تقریباً ہر ریسٹورینٹ میں دستیاب ہے۔
لیکن کتنا اچھا ہو اگر مٹکا کافی گھر میں بنالی جائے اور فیملی اور مہمانوں کے ساتھ پی لی جائے۔آج ہم آپ کو اس کا طریقہ بتاتے ہیں جس سے بغیر مشین کے کریمی جھاگ دار کافی آسانی سے بنائی جا سکتی ہے۔

۔ سب سے پہلے مٹی کے کپ کو چولہے کی آگ میں ہلکی انچ پر رکھ کے چھوڑ دیں جیسا تصویر میں آگ میں کپ کو رکھا گیا ہے ویسے ہی آپ چولہے کی آگ پر رکھے گی۔

-
* ایک چولہے پر دودھ کو ابالنے کے
لیے رکھ دیں۔
-
* اب دوسری طرف کافی بنانے کی
تیاری کریں۔
-
* جتنے کپ کافی بنانی ہے اتنے چمچ
کافی پاؤڈر، چینی اور گرم پانی لیں۔

۔ ایک بڑے کپ میں کافی پاؤڈر، چینی مکس کریں اور اس میں حسب ضرورت پانی شامل کریں اور احتیاط کریں کہ پانی کا استعمال زیادہ نہ ہو ورنہ کافی جھاگ دار نہیں بنے گی۔ یعنی دو کپ کافی ہے تو دو چمچ پانی استعمال ہوگا۔

-
* ہینڈ بیٹر لیں اگر نہ ہو تو ایک
چھوٹی چمچ کی مدد سے اس کو 10 منٹ تک اچھی طرح پھینٹتے رہیں۔
-
* اگر آپ کے گھر میں بیٹر مشین ہے
تو اس کا استعمال بھی کرسکتی ہیں۔
-
* بیٹ کرنے کے بعد اس کی شکل
بالکل تبدیل ہوجائے گی جیسا کہ تصویر میں بھی دکھایا گیا ہے اور یہ اتنی گاڑھی
ہوجائے گی کہ چمچ پلٹنے کی صورت میں یہ اس سے گرے گی نہیں اور جب ایسا ہو تو سمجھ
جائیں کہ کافی کا آمیزہ تیار ہے۔

-
* اب چولہے کی آگ پر رکھے ہوئے
مٹی کے کپ کو مزید بھڑکتی ہوئی آگ دیں تاکہ یہ اچھی طرح گرم ہوجائے اور احتیاط سے
اس کو چمٹے کی مدد سے اٹھا کر اسٹیل کے ٹرے میں سجا لیں یا کسی پتیلی میں رکھ دیں
تاکہ کافی نیچے نہ گرے۔
-
* اب کافی کے 2 چمچ آمیزے کو ہر
کپ میں ڈالیں اور گرم کھولتا ہوا دودھ اس میں شامل کردیں۔
-
* جب دودھ اس میں شامل کریں گی تو
مٹی کا کپ گرم ہونے کی وجہ سے اس سے دودھ کے چھینٹے اڑیں گے اس لیے احتیاط سے دودھ
شامل کریں اور ٹرے یا پتیلی ضرور کپ کے نیچے رکھیں۔
۔ پھر چمچ کی مدد سے ہلکے ہاتھوں سے اس کو مکس کریں جیسے چائے کو کرتے ہیں.

۔ لیجیے مزیدار مٹکا کافی تیار ہے۔ اب اس میں کریم اور کوکو پاؤڈر چھڑک کر پیش کریں۔