کپڑوں پر لگے داغ ہوں یا برتن پر اس ایک پاؤڈر سے سب صاف ۔۔ جانئے ٹاٹری کے وہ کمال فائدے جو آپ کی مشکل آسان کر سکتے ہیں

image

ٹاٹری کا سائنسی نام سٹرک ایسڈ ہے اور یہ عام طور پر ہر گھر میں پائی جاتی ہے کیونکہ اسے مختلف کھانوں کو لمبے عرصے کے لیے قابل استعمال رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اسے خاص طور پر جام، مشروبات، سوڈا، کینڈیز، آئس کریم اور فروزن کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس ایسڈ کو قلمی اور پاوڈر کی شکل میں بازار میں فروخت کیا جاتا ہے جسے ہم ٹاٹری کہتے ہیں اور انگلش میں اسے سور سالٹ، لیمن سالٹ جیسے ناموں سے پُکارا جاتا ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس کے اور بھی کئی فائدے ہیں؟ اگر نہیں جانتے تو آج ہم آپ کو بتائیں گے ٹاٹری کا وہ استعمال جو آپ کی کئی گھریلو مشکلات کو آسان کر سکتا ہے۔

کپڑوں کے داغ:

ٹاٹری پاؤڈر کو پانی میں ڈال کر اس میں کپڑوں کو ایک گھنٹا بھگا کر رکھنے سے اس پہ لگے ضدی داغ نکل جاتے ہیں

جلے برتن:

جلے ہوئے برتنوں کو صاف کرنے کیلیئے، ایک دیگچی میں 1 کپ پانی اور 1 چمچ ٹاٹری پاؤڈر ڈال کر ابال لیں اور پھر اس میں 2 چمچ میٹھا سوڈا، 1 چمچ سرکہ، 2 چمچ لیموں کا رس اور ½ چمچ برتن دھونے والا ڈٹرجن شامل کریں۔ اب اس مکسچر کو جلے ہوئے برتنوں پر لگائیں اور صاف کریں، داغ اور چکنائی دونوں نکل جائے گی۔

چولہے اور فرش پر جمی ہوئی چکنائی:

2 چمچ بیکنگ سوڈا، 1 چمچ ٹاٹری پاؤڈر، 1 چمچ نمک اور لیموں کے رس کو ملا کر پیسٹ بنا لیں اور اسے چولہے اور فرش پر جمی چکنائی پر لگا کے رگڑیں، آپ دیکھیں گے کہ کیسے آپکا فرش اور چولہا چمک جائے گا۔

توّا صاف کرنے کیلیئے:

توّے پر جمی چکنائی اور کالک صاف کرنے کا آسان حل یہ ہے کہ، توّے پر 1 چمچنمک، 1 چمچ بیکنگ سوڈا اور 1 چمچ ٹاٹری پاؤڈر ڈال کر آلو کو بیچ سے آدھا کاٹیں اور کٹی ہوئی سائیڈ سے اسے اچھے سے رگڑیں۔ اس سے آپ کا تّوا صاف ہوجائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Tatri Ke Fayde

Tatri Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Tatri Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.