آج افطار پر مزیدار توا پیزا بنائیں جو منٹوں میں تیار ہوجائے اور افطار کو بخشے نئی رونق۔ مشہور شیف کی آسان ترین ریسیپی

image

پیزا بنانا آسان کام نہیں لیکن اسے کھانا سب کو پسند ہے، بازار سے اسے منگوایا جائے تو خاصا مہنگا پڑ جاتا ہے۔ لیکن رمضان میں ایک سی چیزیں کھا کھا کر دل بھر سا جاتا ہے اور دل یہ چاہتا ہے کہ کبھی کبھار کچھ مختلف بھی بنایا جائے جو کم وقت میں بھی تیار ہوجائے اور سب اس کو شوق سے بھی کھائیں۔ پیزا ایک ایسی ڈش ہے جسے بچے اور بڑے سب شوق سے کھاتے ہیں لیکن اوون کے بغیر بھی کیا اس کو بنایا جا سکتا ہے ، تو چلیں آج ہم اپ کواوون اور پتیلے کے بغیر مشہور شیف کی توے پر جھٹ پٹ پیزا کی آسان ریسیپی بتاتے ہیں۔

میدہ ایک کپ

چکن بون لیس 200 گرام

تیل 1 سے 2 کھانے کے چمچ

نیم گرم دودھ آدھی پیالی

خمیر ایک چمچ

نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ

چینی ایک چائے کا چمچ

چکن تکہ مصالحہ ایک چائے کا چمچ

لہسن ادرک کا پیسٹ آدھا چائے کا چمچ

چلی گارلک ساس 1 سے 2 کھانے کے چمچ

موزریلا چیز دو پیالی (کدو کش )

پیزا ساس حسبِ ضرورت

شملہ مرچ ایک عدد

پیاز ایک عدد

اوریگانو ایک کھانے کا چمچ

ٹماٹر ایک عدد

کالے زیتون حسبِ ضرورت

ایک پیالے میں میدہ ڈال کر اس میں نمک، چینی، خمیر ، تیل ڈال کر مکس کر لیں ان تمام چیزوں کو نیم گرم دودھ سے گوندھ لیں ، اب 15 سے 20 منٹ کے لئے ڈھانک کر رکھ دیں۔ ایک پین میں 2 چمچ تیل ڈال کر اس میں چکن ڈالیں اس میں چکن تکہ مصالحہ ڈالیں،لہسن ادرک کا پیسٹ ڈالیں، چلی گارلک ساس ڈالیں اور 7 سے 8 منٹ پکائیں ۔اب اس چکن کو علیحدہ کسی برتن میں رکھ دیں۔ تمام سبزیاں لمبائی میں باریک باریک کاٹ لیں۔(سبزیاں اپنی پسند سے لی جا سکتی ہیں جو ڈالنا چاہیں ڈالیں جو نہ چاہیں وہ مت ڈالیں)۔ اب گوندھے ہوئے میدے کو چاہیں تو دو حصوں میں تقسیم کر لیں اور چاہیں تو ایک بڑا پیزا بیل لیں یا ہاتھوں سے پھیلا لیں ۔ چولہے پر ایک توا ہلکی آنچ پر گرم ہونے کے لئے رکھ دیں ۔ اس پر برش کی مدد سے ہلکا سا آئل لگا دیں اب یہ بیلا ہوا پیزا اس توے (یا بڑا فرائی پین بھی لے سکتے ہیں) پر پھیلادیں کانٹے کی مدد سے اس میں تھوڑے تھوڑے فاصلے سے نشان ڈال دیں ۔ ایک طرف سے ہلکا سا سنہری سا کلر آجائے تو اس کو پلٹ دیں۔ اب اس سائڈ پر پیزا ساس لگائیں اس کے اوپر موزریلا چیز کی ٹاپنگ کریں، اس پر چکن کی تہہ لگائیں، اب جو بھی سبزیاں ڈالنی ہیں ان کی تہہ لگائیں اس پر اوریگانو ڈال دیں اب ایک تہہ اور موزریلا چیز کی لگائیں اس کے اوپر زیتون سجا دیں۔ اب اس کو ڈھانک کر 8 سے 9 منٹ تک پکائیں۔ آنچ ہلکی ہی رکھیں۔ لیجیے مزیدار توا پیزا تیار ہے۔ (اگر توا یا پین ہلکا ہے تو اس کے نیچے ایک توا اور رکھ دیں تاکہ آپ کا پیزا جل نہ جائے)۔

You May Also Like :
مزید

Tawa Pizza

Tawa Pizza - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Tawa Pizza. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.