پیزا پراٹھا بچوں سے لے کر بڑوں تک ہر کسی کو پسند ہے۔ مگر خواتین اس کو بنانے میں ذرا سا گھبراتی ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ پہلے تو اس کا آٹا گوندھنا پڑتا ہے پھر اس کو بیلنا اور اگر یہ بیچ میں سے ٹوٹ جائے تو دوبارہ محنت کرنی پڑتی ہے جوکہ اکتاہٹ لگتی ہے۔

اب بچوں کو ایسا ناشتہ کروایا جائے جو ان کی دن بھر کی غذائیت کو پورا کرسکے اس کے لئے خواتین مختلف قسم کے ناشتے بنا کر دیتی ہیں لیکن اگر آپ چاہیں تو صرف 5 منٹ میں بیسن سے بنا پیزا پراٹھا جو غذائیت سے بھرپور ہے اسے بناکر کھلائیں جس کو بچے بھی مزے سے کھائیں گے اور آپ کی آٹا گوندھنے اور پیڑا بنانے کی ٹینشن بھی ختم ہوجائے گی۔
ترکیب :
اس کو بنانے کے لئے آپ کو چاہیئے:
• ایک کپ بیسن، دو انڈے، ایک چمچ آٹا، دو چمچ بیکنگ پاؤڈر، کٹا ہوا ہرادھنیا، کٹی ہوئی ایک مرچ، ہلدی پاؤڈر، کالی مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، نمک۔
• ان تمام چیزوں کو ایک پیالے میں ڈالیں اور تھوڑے سے پانی کی مدد سے ان کو مکس کرلیں۔
• اب آپ توے کو گرم کریں اس پر تھوڑا سا آئل چاروں طرف پھیلا لیں اور ایک چمچ کی مدد سے بنایا ہوا بیسن کا پیٹ ڈالیں اور چمچ کی مدد سے ہی پھیلالیں۔
• روٹی کو دونوں طرف سے سیک لیں۔ لیجئیے تیار ہے آپ کی غذائیت سے بھرپور 5 منٹ میں پیزا پراٹھا۔۔