۔ پراٹھے بنانے سے توا بلکل گندا ہوتا جاتا ہے۔
۔ جس کی وجہ سے جب ہم اس میں روٹی بناتے ہیں تو روٹی بھی اچھی نہیں بنتی اور اس میں گھی کے نشان آجاتے ہیں ۔
۔ سب سے پہلے توے کو گرم کرلیں ۔
۔ پھر پنجے والے چمچ کی مدد سے اسے رگڑیں ۔
۔ پھر اس کی کالک صاف کرنے کے لیے توے کے اوپر حسب ضرورت سرکہ ڈالیں۔
۔ ساتھ ہی برتن دھونے والے صابن اور جھامیں کی مدد سے اس کو رگڑ کے دھوئیں ۔
۔ اس کے بعد اس کو پانی سے دھولیں ۔
۔ توے سے ساری گندگی اور چکنائیں صاف ہوجائے گی اور توا چمک اٹھے گا