خواتین اکثر اس بات سے پریشان دکھائی دیتی ہیں کہ انکی بنائی ہوئی روٹی توے پر رنگ کے معاملے میں خراب ہوجاتی ہے اور پیلی پڑھ جاتی ہے۔ جبکہ اس کی شکل بھی عجیب لگتی ہے جس کے بعد اس روٹی کو کوئی کھانا نہیں چاہتا ہے۔
دراصل روٹی خراب ہونے کی وجہ توے پر پڑنے والا خشک آٹا ہے جو کہ روٹی بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ روٹی بیلنے پر چپکے نہیں اور صحیح بن جائے۔ آج ہم آپ کو اس کا اسان طریقہ بتاتے ہیں کہ کیسے آپ روٹی کو ان مسائل سے بچا سکتی ہیں۔
۔ ایک ڈبہ لیں جس کے ساتھ اس کا ڈھکن موجود ہو۔
۔ اس میں تھوڑا سا سرسوں کا تیل ڈالیں اور پھر اس میں کاٹن کا کپڑا ڈال کر رکھیں۔
۔ جب بھی روٹیاں بنائیں تو پہلی روٹی کے بعد اس کپڑے سے توے کو صاف کرلیں پھر دوسری روٹی بنانے کے لیے توے پر ڈالیں۔
۔ اس سے توا سیکنڈوں میں بالکل صاف ہوجائے گا اور روٹی خراب بھی ہوگی۔
۔ کپڑا گندا ہونے کی صورت پر تبدیل کرتے رہیں