اگر آپ کی چائے کی چھنی بھی ایسی خراب ہوگئی ہے تو اس کو آسان ٹپ کے ذریعے بنائیں دوبارہ استعمال کے قابل

image

چائے کی چھنی ہر گھر میں ہوتی ہے اور تقریباً سب ہی چائے کے شوقین ہوتے ہیں اس لئے جتنی زیادہ چائے بنتی ہے اتنی زیادہ چائے کی چھنی استعمال ہوتی ہے۔

لیکن عموماً ہوتا یہ ہے کہ جب بہت زیادہ چھنی کو استعمال کرلیا جائے تو اس کے چھوٹے سوراخوں میں سائیڈوں اور درمیاں میں پتی کے چھوٹے ذرے اندر رہ جاتے ہیں جس کو ہم جتنا بھی دھو لیں وہ نکلتے نہیں، یا تو کچھ نکل جاتے ہیں تو باقی اندر گھس جاتے ہیں۔

ایسے میں چائے صحیح سے چھن نہیں پاتی ہے اور اگر آپ کی بھی سٹیل کی چھنی سے کم چھنتا ہے تو پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔

اس کے لئے ہم آپ کو ایک آسان ٹپ بتا رہے ہیں اس کو استعمال کریں یقیناً آپ کو بھی ہمارا یہ نسخہ ضرور کارآمد لگے گا۔

ٹپ:

• چولہے کا گیس آن کریں اور ہاتھ میں مضبوطی سے سٹیل کی چھننی پکڑلیں اور اس کو سیکیں۔

• اچھی طرح سے آگے پیچھے سے اس کو درمیان سے سیکیں اور ہر تھوڑی دیر بعد چھنی کو اچھی طرح جھاڑ لیں تاکہ اندر گھسی ہوئی پتی جھڑکنے سے ساتھ ساتھ نکل سکے۔

• جب آپ دو سے تین مرتبہ ایسا کریں گی تو چائے کی چھنی بلکل صاف ہوجائے گی اور وہ دوبارہ سے نئی کی طرح کام کرے گا۔

You May Also Like :
مزید

Tea Strainer Saaf Karne Ka Tarika

Tea Strainer Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Tea Strainer Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.