موسم سرما میں جتنی احتیاط کی جائے کم ہوتی ہے کیونکہ ذرا بھی ہوا چلنے سے آپ کو ٹھنڈ لگ سکتی ہے اور آپ نزلہ زکام ، بخار،کھانسی اور مختلف موسمی بیماریوں اور انفیکشن میں مبتلا ہوسکتے ہیں جو آپ کی روزمرہ کی زندگی کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔اس لیے آج ہم آپ کو کچھ ایسی ٹپس بتاتے ہیں جس سے آپ خود کو موسم سرما میں ٹھنڈ لگنے سے محفوظ کرسکتے ہیں۔
گرم پانی سے نہانا

موسم سرما میں اکثر لوگ گرم پانی سے ہی نہاتے ہیں تاکہ ٹھنڈ سے بچا جاسکے۔ لیکن زیادہ گرم پانی سے نہانے سے آپکی جلد اور بال متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ لیکن سردی میں ٹھنڈے پانی سے نہانا مشکل ہوجاتا ہے۔ اس لیے نیم گرم پانی سے نہائیں اور نہانے کے بات جسم میں سرسوں یا ناریل کا تیل یا کوئی کولڈ کریم لازمی لگائیں تاکہ وہ آپ کی متاثرہ جلد کی حفاظت کرسکے۔
پاؤں کو گرم پانی میں بھگوئیں

صبح اٹھنے کے بعد پانچ سے دس منٹ کے لیے اپنے پاؤں کو گرم پانی میں بھگو دیں اور پانی میں ایک چمچ نمک بھی شامل کردیں۔ چونکہ سردیوں میں ایڑیوں کے ٹشو ڈیمچ ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے ایڑیاں پھٹ جاتی ہیں اور بری لگتی ہیں۔
-
* گرم پانی میں پاؤں بھگونے سے سخت پھٹی
ایڑیاں نرم و ملائم اور صاف ہوجاتی ہیں۔
-
* اس کے لیے اگر آُپ چاہیں تو رات کو
سونے سے قبل پاؤں میں ویسلین لگا کر ان میں شاپر پہن لیں اور سو جائیں صبح ایڑیاں
اور پاؤں نرم اور خشکی سے پاک پائیں گی۔
گرم کپڑوں کا انتخاب

سردیوں میں گرم سوئیٹر لازمی پہنیں، اکثر ہم کسی تقریب یا گھر میں ہونے کی وجہ سے سوئیٹر نہیں پہنتے اور ٹھنڈ لگنے کے باعث بیمار ہوجاتے ہیں۔ سوئیٹر، موزے، دستانے ٹوپی پہننے سے ہوا آپ کے جسم تک نہیں پہنچتی ۔ یہ چیزیں گرم ہونے کی وجہ سے آپ کے بلڈ سرکولیشن کو گرم رکھتی ہیں۔ جس کے باعث آپ سردی میں ٹھنڈ سے بچ سکتے ہیں۔
۔ اگر آپ کسی خاص تقریب میں سوئیٹر نہ پہنیں تو فینسی شال کا انتخاب کرسکتی ہیں تاکہ خود کو ٹھنڈ سے محفوظ رکھ سکیں۔
گرم غذا کا استعمال

سردیوں میں ایسی غذاؤں کا استعمال یقینی بنائیں جو جسم کو توانائی کے ساتھ ساتھ گرمائش بھی فراہم کرے مثلاً ڈرائی فروٹ، مونگ پھلی، مچھلی،سوپ، قہوہ وغیرہ۔
ہیٹر کا استعمال

آج کل مارکیٹ میں مختلف اقسام کے ہیٹر مناسب قیمت میں دستیاب ہیں جو شدید سردی میں آپ کے گھر کو گرم رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں- آپ بوقتِ ضرورت ان کا استعمال کر کے خود کو ٹھنڈ سے محفوظ رکھ سکتے ہیں ۔