اس مرتبہ خرچہ بچائیں گھر میں ہی بار بی کیو مصالحہ بنائیں جس سے بنے تکہ بوٹی ایک دم ہوٹل جیسے چٹخارے دار

image

بکرا عید آنے والی ہے اور پہلے سے مصالحے تیار کر کے رکھنا بہت ضروری ہے تو آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں مزیدار بار بی کیو مصالحہ بنانے کا طریقہ جس کو آپ گھر میں ہی بنا کر استعمال کر سکتی ہیں اور جب چاہیں اس کو گوشت پر لگائیں اور مزیدار تکہ بوٹی بنائیں۔

اجزاء

ایک کلو گوشت کے لئے:

10 سے 11 سُرخ لال مرچ

جائفل کا ٹکڑا 1 عدد

لونگ 4 عدد

ادرک پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ

بادیان کا پھول 1 عدد

سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ

ثابت کالی مرچ ایک چائے کا چمچ

کالا زیرہ ایک کھانے کا چمچ

دار چینی 2 عدد

سونف ایک کھانے کا چمچ

زردے کا رنگ ایک چٹکی

• ترکیب

بتائے گئے تمام اجزاء کو توے پر ہلکا سا بھون لیں، پھر اسے ٹھنڈا کر کے گرینڈر میں ڈال کر پیس لیں اور یکجان مصالحہ بنا لیں، سب سے آخر میں اس میں زردے کا رنگ ڈالیں، اب اسے کسی ڈبیا میں بھر کر رکھ لیں اور جب بھی بار بی کیو کریں تو اس میں دہی شامل کر کے گوشت پر لگا دیں اور 2 گھنٹے کے لئے رکھ دیں، اگر گوشت ایک کلو سے زیادہ ہو تو مصالحوں کو ڈبل مقدار میں بڑھا لیں۔

You May Also Like :
مزید

Tikka Boti Masala Banane Ka Tarika

Tikka Boti Masala Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Tikka Boti Masala Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.