ہمارے یہاں چاہے تہوار ہو یا پھر اتوار ہو، خواتین کی صفائی کا کام وہی رہتا ہے، ہفتہ وار گھر دھونا، روزانہ کا جھاڑو پونچا وغیرہ۔ ایسے میں سب سے زیادہ محنت گھر اور باتھ روم کا فرش دھونے میں لگتی ہے، اور اس سے بھی زیادہ سرف استعمال ہوجاتا ہے جو کہ آج کل ویسے ہی اتنا مہنگا ہوگیا ہے۔
اسلیئے ہم آپ کو بتا رہے ہیں ایک ایسی ٹپ جو آپ کا سرف بھی بچائے گی اور ساتھ ہی فرش اور ٹائلز کو اچھے سے صاف بھی کرئے گی۔
فرش چمکانے کی ٹپ:
۔ آدھا کپ بیکنگ سوڈا ایک جگ میں ڈال کر اس میں ایک کپ سفید سرکہ شامل کریں اور اسکا جھاگ بیٹھنے تک صبر کریں
۔ اس کے بعد اس میں آدھا کپ ڈش واشنگ لیکویڈ اور ایک چمچ نمک ڈال کر اچھے سے مکس کرلیں
۔ اب ایک برش کی مدد سے اس مکسچر سے فرش اور ٹائلز کو رگڑیں، کھڑکیوں اور ٹائلز کے کھانچوں کو پرانے ٹوتھ برش سے صاف کریں
۔ پھر کپڑے سے صاف کر کے اچھے سے دھو لیں، دھونے کے بعد جب پوری ٹائلز خشک ہوجائیں تو ایک موم بتی لیکر اسکے کھانچوں میں رگڑیں
۔ ایسا کرنے سے اگلی بار صفائی کرنے تک اس میں میل نہیں جمے گا