واش روم اور کچن کے پیلے ٹائلز اور دیواریں کریں صاف زبیدہ آپا کے بتائے ہوئے آسان طریقے سے اور چمکائیں منٹوں میں

image

واش روم میں کھارے پانی کے پیلے داغ اور باورچی خانے میں چکنائی کی وجہ سے فرش اور دیواروں کے ٹائلز خراب ہو جاتے ہیں اور گندے ہو جاتے ہیں، اکثر خواتین اس پر تیزاب ڈال کر ان کی اصل چمک کو ختم کر دیتی ہیں اور یہ بے رونق ہو جاتے ہیں۔

آج ہم آپ کو زبیدہ آپا کا بتایا ہوا ایسا طریقہ بتانے والے ہیں جس سے واش روم اور کچن دونوں کے ٹائلز چمک جائیں گے اور ایک دم صاف ہو جائیں گے ساتھ ہی ان کی اصل چمک پر بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا چلیں تو پھر فوری یہ ٹپ جان لیتے ہیں۔

واش روم اور کچن کے ٹائلز صاف کرنے کا طریقہ

• دو سے تین چمچ بھر کے میٹھا سوڈا لیں اس میں لیکوئیڈ واشنگ سوپ شامل کریں۔

• اب ان دونوں کا کانٹے کی مدد سے اچھی طرح پھینٹ لیں۔

• پھر اس محلول کا ٹائلز پر ڈال کر 2 گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔

• اب برش کی مدد سے اچھی طرح ٹائلز کو رگڑیں۔

• کناروں کو اچھی طرح رگڑیں۔

• اب ایک بالٹی نیم گرم پانی میں سفید سرکہ ڈالیں اور اس پانی سے اچھی طرح پورے واش روم اور کچن کو دھو لیں۔

• اس سے ٹائلز، موزیک اور ماربل ہر طرح کے فرش اور دیواروں کو باآسانی صاف کیا جا سکتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Tiles Cleaning Tips By Zubaida Appa

Tiles Cleaning Tips By Zubaida Appa - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Tiles Cleaning Tips By Zubaida Appa. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.