سلیب سے لے کر فرش پر بھی لال بیگ ہیں جانیں ان سخت جان کیڑوں سے صرف 2 دن میں جان چھڑانے کا طریقہ

image

آج کل باورچی خانوں اور گھر کے مختلف حصوں میں چھوٹے بڑے لال بیگوں کی بھرمار ہوگئی ہے. چند سال پہلے مرحومہ زبیدہ طارق نے ان ننھے کیڑے مکوڑوں کو ختم کرنے کا طریقہ بتایا تھا جوآج ہم آپ کو بتا رہے ہیں.

زبیدہ طارق کا کہنا تھا کہ ایک بڑے سے پتیلے میں برتن دھونے والا صابن ڈالیں اور پانی میں ابال کر گھلا لیں. اس پانی کو گھر کی تمام نالیوں اور بیسن وغیرہ میں ڈال دیں.

دوسری طرف باورچی خانہ پوری طرح خالی کرلیں اور کیڑے مار اسپرے چھڑک کر چھوڑ دیں. اگلے دن صفائی کرلیں.

ایک دیگچی میں پانی میں سرکہ اور اچھا والا سرف ڈال کر تولیہ سے کیبنٹ وغیرہ صاف کریں. اسفنج کا استعمال نہیں کرنا.

ایک پیالی آٹا، آدھی پیالی بورک پاؤڈر اور آدھی پیالی چینی ملا کر پانی ڈال کر موٹا لیپ بنا کر کیبنٹس اور دیوار کے کناروں پر لگائیں. گولیاں بنا کر رکھ دیں. کیبنٹس اور شیلفس پر براؤن پیپر بچھا کر سامان رکھیں. اخبار کا استعمال ہر گز نہ کریں.

You May Also Like :
مزید

Tip To Get Rid Of Cockroaches

Tip To Get Rid Of Cockroaches - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Tip To Get Rid Of Cockroaches. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.