آپ کی جلد بہت حساس ہے اور کچھ بھی استعمال کرنے سے فوری سائیڈ ایفیکٹ ہو جاتا ہے؟ تو جانیں اس حساس جلد کا خیال رکھنے کے چند آسان طریقے

image

کچھ خواتین کی جِلد بہت زیادہ حساس ہوتی ہے اور زرا بھی کوئی چیز استعمال کریں یا موسم تبدیل ہو تو فوری ان کی جلد پر اس کے اثرات نظر آنے لگتے ہیں لیکن اب یہ مشکل اور نہیں کیونکہ ہم آپ کو بتانے والے ہیں اس حساس جلد کا خیال رکھنے کے چند آسان طریقے۔

جن کو اپنا کر آپ بھی رکھ سکیں گی اپنی اسکن کا ہر موسم میں بھرپور خیال، تو چلیں پھر جان لیتے ہیں وہ کونسے طریقے ہیں۔

حساس جلد کی حفاظت کے طریقے

• حساس جلد کے حامل افراد کو چاہیے کہ اپنی جلد کی ہائیڈریٹنگ ٹریٹمنٹ کروائیں۔

• حساس جلد کو نرم و ملائم بنانے کے لئے ہائیڈ ریٹنگ فیشلز اور فیس ماسک کا استعمال کریں۔

• جن خواتین کی جلد پر سوزش یا خارش ہو انہیں ہر قسم کی کیمیکلز سے بننے والی مصنوعات کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔

• خشک اور سوزش زدہ جلد پر ہر قسم کے اسکرب س اور ایکسفولیئیٹ کے استعمال سے پرہیز کریں۔

• چہرہ دھونے اور غسل کے لئے نیم گرم پانی کا استعمال کریں۔

• چہرے پر سوزش اور جلن کی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

• واٹر پروف میک اپ ہرگز استعمال نہ کریں۔

• ہمیشہ گلیسرین ، زیتون کا تیل اور کیرا مائڈز جیسے اجزا پر مشتمل موسچرائزر کا استعمال کریں۔

• وٹامن ای والی پراڈکٹس کا استعمال کریں۔

• شہد اور شہد سے بنے موسچرائزر کا استعمال کریں۔

• علاوہ ازیں ٹماٹر کا گودا بھی جلد کو تروتازہ رکھنے میں مدد دیتا ہے اس کا استعمال کریں۔

You May Also Like :
مزید

Tips For Sensitive Skin

Tips For Sensitive Skin - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Tips For Sensitive Skin. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.