کیا استری سے آپ کے کپڑوں پر بھی داغ پڑ جاتا ہے؟ جانیں سیاہ دھبوں کو مٹانے کے سستے اور آسان ٹپس جو قیمتی کپڑے بچائیں

image

لوہے کی استری کی نچلی سطح اکثر جل جاتی ہے جس سے کپڑوں پر بھی سیاہ دھبے پڑجاتے ہیں. یہ داغ آسانی نہیں جاتے اس لئے آج ہم آپ کو کپڑوں سے جلنے کے نشانات مٹانے کے کچھ ٹپس بتا رہے ہیں.

سب سے پہلے یہ یاد رکھیں کہ جتنی جلدی آپ داغ کا علاج کریں گے، اتنا ہی بہتر ہے۔

موٹے کپڑے کو گیلا کر کے داغ پر پھیریں تاکہ اضافی سیاہی نکل جائے.

سفید سرکہ کو پانی میں ملا کر کریں اور اسے داغ پر لگائیں۔ تقریباً 10 منٹ تک ایسے ہی چھوڑ دیں۔

یا پھر بیکنگ سوڈا اور پانی کے ساتھ پیسٹ بنائیں، اور اسے داغ پر لگا کر دس منٹ کے لئے چھوڑ دیں.

آدھے گھنٹے بعد کپڑے کو سرف سے دھو لیں. داغ مٹ جائے گا.

ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ کو براہ راست داغ پر لگا کر 15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں پھر دھو لیں۔

اگر داغ برقرار رہے تو کپڑے کو دھونے سے پہلے کئی گھنٹے یا رات بھر ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں۔

استری کا نچلا حصہ سیاہ ہوگیا ہے تو وہ بار بار کپڑا جلائے گا. اس مشکل سے نجات کے لئے ایک گولی پیناڈول لیں اور استری کو اچھی طرح گرم کر کے بند کرکے اس کا پلگ نکال دیں. اب پیناڈول کو سطح پر اچھی طرح ملیں. اس بات کا دھیان رہے کہ استری گرم ہے اس لئے ہاتھ جلنے سے بچائیں. آپ دیکھیں گی کہ پیناڈول استری کی سیاہی کو ربر کی طرح مٹا رہا ہے. اچھی طرح مل کر صاف کپڑے سے پونچھ لیں.

You May Also Like :
مزید

Tips To Remove Iron Stains From Clothes

Tips To Remove Iron Stains From Clothes - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Tips To Remove Iron Stains From Clothes. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.