باتھ روم کی صفائی ایک مشکل ترین کام ہوتا ہے کیونکہ روزانہ صاف کرنے کے باوجود بھی یہ گندہ ہی لگتا ہے۔ کبھی بچے اس کو باہر کی چپلوں اور جوتوں سے گندہ کر دیتے ہیں تو کبھی واش روم جا کر بلا وجہ پانی بہاتے ہیں اور یہ پانی اکثر ٹائلوں کے درمیان جم جاتا ہے۔
تقریباً واش روم کے تمام تر حصوں کی صفائی آسانی سے ہو جاتی ہے مگر ٹوائلٹ کی صفائی کرنا ذرا مشکل ہو جاتا ہے اور اس کی سائیڈوں میں ہوئی میل کچیل کو نکالنا مشکل ہو جاتا ہے۔ آئیے آپ کو آج بتاتے ہیں کہ ٹوائلٹ کی صفائی میں صرف بیکنگ سوڈا کامیاب کیوں ہے
؟
ٹوئلٹ میں بیکنگ سوڈا کیوں؟
٭ ٹوائلٹ میں ایک چمچ بیکنگ سوڈا اور واش روم کلینر ڈال کر چھوڑ دیں۔ اس کے کچھ دیر بعد برش کی مدد سے ٹوئلڑ کو رگڑیں، یوں اس میں جمی ساری میل کچیل اور گندگی صاف ہو جائے گی۔
٭ بیکنگ سوڈا ڈالنے سے ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ تیزاب جیسی بدبو بھی نہیں ہوگی اور نہ اتنا زیادہ دھواں کہ سانس لینا مشکل ہو جائے۔
٭ اس میں موجود الکلائنی خصوصیات ضدی سے ضدی داغوں کو صاف کرنے اور جراثیم کو بھی دور کرنے میں مدد دیتی ہے۔