کیا آپ بھی ہوگئے ہیں گوشت کھا کر پریشان؟ بنائیں ٹماٹر کی مزیدار کڑھی جو آپ نے پہلے کبھی نہ کھائی ہوگی

image

عید کے بعد جہاں ہر گھر میں گوشت کے پکوان بن رہے ہیں وہیں اب گوشت کھاکھا کر بیزاری بھی ہوگئی ہے, ایسے میں ہر کوئی ہلکی غذا کھانا چاہتا ہے. دہی کی کڑھی تو یقیناً آپ سب نے کھائی ہوگی لیکن آج ہم لائے ہیں ٹماٹر کی کڑھی کی ایک الگ اور منفرد ریسیپی جو آپ نے ابھی تک نہ کھائی ہوگی نہ بنائی ہوگی.

ٹماٹر کی کڑھی بنانے کے لیئے آپکو چاہئے؛

اجزاء:

لال ٹماٹر ایک کلو

بیسن ایک کپ

لال مرچ دو چائے کے چمچے

ہلدی آدھا چائے کا چمچ

پسا ہوا زیرہ ایک چائے کا چمچ

پیاز ایک عدد چھوٹی (لمبی اور باریک کٹی)

ہرا دھنیا کٹا ہوا

نمک حسب ذائقہ

کڑھی بنانے کا طریقہ:

سب سے پہلے ٹماٹر ابال لیں, ابلنے کے بعد اس کے چھلکے اتار کر اس میں بیسن, لال مرچ اور ہلدی ڈال کر گرینڈ کرلیں. پیسنے کے لئے ٹماٹر کا ابلا ہوا پانی ہی استعمال کریں. اب ایک دیگچی میں اس مکسچر کو ڈال کر اچھے سے پکائیں پھر پِسا ہوا زیرا, کَٹاہوا دھنیا, کَٹی ہوئی پیاز اور نمک شامل کرکے کڑھی کو گاڑھا ہونے تک پکائیں. چولہا ہلکہ کرکے اب اس میں پکوڑے ڈالتے جائیں جب سارے پکوڑے ڈال جائیں تو دیگچی کو چولہے سے اتار دیں.

تڑکا لگانے کے لیئے:

ایک فرائی پین میں تیل ڈال کر اس میں رائی, لہسن (کَٹا ہوا), کڑی پتا اور ثابت موٹی لال مرچ شامل کرکے اسے گولڈن براؤن کرلیں پھر اسکا تڑکا لگادیں. مزیدار اور ذائقے دار آسان سی ٹماٹر کی کڑھی تیار ہے جو آپ گرما گرم چاول کے ساتھ کھا سکتے ہیں.

You May Also Like :
مزید

Tomato Curry Recipe

Tomato Curry Recipe - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Tomato Curry Recipe. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.