جب 4 سستے متبادل موجود ہیں تو مہنگا ٹماٹر کیوں خریدیں، جانیے کونسے؟

image

ٹماٹر جو کہ سائنسدانوں کے نزدیک ایک پھل ہے مگر پاکستان میں اس کا استعمال سبزی کی صورت میں کیا جاتا ہے اور یہ ہر گھر کے باورچی خانے کی اہم ترین ضرورت ہے حالیہ دنوں میں ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ کر تین سو روپے کلو تک جا پہنچی ہے جس کے سبب سفید پوش طبقہ بہت متاثر ہوا ہے

کھانے کے لازمی جز ہونے کے سبب عوام پر ٹماٹر کی مہنگائی کا براہ راست اثر پڑ رہا ہے اور عوام نے اب سنجیدگی سے چھوٹے پیمانے پر اپنے گھروں پر بھی ٹماٹر اگانے کے لیے سوچنا شروع کر دیا ہے

ٹماٹر کو گھر میں اگانے کے لیے سولہ انچ تک کے کسی پلاسٹک کے ڈبے کا انتخاب کیا جا سکتا ہے جس میں کھاد ملی مٹی ملا کر ٹماٹر کا بیچ یا ثابت ٹماٹر کاٹ کر دبایا جا سکتا ہے دو ہفتوں میں اس کا پودا نکل آتا ہے جو کہ ایک مہینے تک پھل دینے کے لیے بھی تیار ہو جاتا ہے

ٹماٹر پانی پسند کرنے والا پودا ہے مگر زیادہ پانی اس کو خراب بھی کر سکتا ہے اس لیے اس کو بونے سے پہلے اس ڈبے کے پیندے میں تین سے چار سوراخ کر دیں تاکہ فاضل پانی خارج ہو سکے ٹماٹر کے بعض اقسام کے پودے زندگی میں صرف ایک ہی بار پھل دیتے ہیں جب کہ بعض اقسام بار بار پھل دیتے ہیں اس کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں

اس کے علاوہ ہم اپنے کھانوں میں بھی ٹماٹر کے بجائے ایسے اجزا کا استعمال کر سکتے ہیں جو کہ ذائقے کے لحاظ سے بالکل ٹماٹر والا ذائقہ دیتے ہیں مگر قیمت کے اعتبار سے سستے ہوتے ہیں

دہی کا استعمال:

سالن میں ٹماٹر کی جگہ دہی کے استعمال سے وہی ذائقہ حاصل کیا جا سکتا ہے جو کہ ٹماٹر دیتا ہے اور اس کی مقدار بھی ٹماٹر کے مقابلے میں کم استعمال ہوتی ہے

املی کا استعمال:

املی ایک سستا اور آسانی سے مل جانے والا جز ہے اس کو استعمال کرنے سے قبل پانی میں بھگو کر رکھا جا سکتا ہے اور اس کے بعد اس کے گودے کو ٹماٹر کی جگہ استعمال کیا جا سکتا ہے

آلو بخارے کا استعمال:

آلو بخارے کو بھی پانی میں بھگو کر نرم ہو جانے پر سالن میں ٹماٹر کی جگہ استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس کا ذائقہ ٹماٹر سے بہتر ہوتا ہے

انار دانے کا استعمال:

اس کو پانی میں ملا کر گرائنڈ کرنے کے بعد چھاننی میں چھان لیا جاتا ہے اور چھنے ہوئے آمیزے کو ٹماٹر کی جگہ استعمال کیا جا سکتا ہے

You May Also Like :
مزید

Tomato Ki Jagha Konsi Cheezain Istemal Karskte Hain

Tomato Ki Jagha Konsi Cheezain Istemal Karskte Hain - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Tomato Ki Jagha Konsi Cheezain Istemal Karskte Hain. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.