کچن صاف رہے یہ خواتین کی بڑی خواہش ہوتی ہے اور اسلئے وہ مختلف طریقوں سے صفائی بھی کرتی رہتی ہیں۔
مگر آج ہم آپ کو کچن اور اس میں استعمال ہونے والی چیزوں کو صاف کرنے کا آسان طریقہ بتاتے ہیں۔
ٹپ:
٭ اسکاچ برائٹ پر ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور اس سے کچن کی سلیب، توا، چولہا، ڈبیاں، کیبنٹ، مکسر اور دیگر اشیاء کو صاف کریں وہ بھی
کچھ ہی منٹوں میں۔
٭ سب سے پہلے چیزوں کو گیلے کپڑے سے صاف کرلیں۔
٭ اس کے بعد اسکاچ برائٹ پر ٹوتھ پیسٹ لگا کر اچھی طرح رگڑیں۔
٭ آخر میں دوبارہ گیلے پانی سے صاف کرلیں۔
٭ لیجئیے کچن اور اس کی چیزیں ہوگئی صاف وہ بھی کچھ ہی منٹوں میں۔