خواتین ہر لحاظ سے ایک سپر وومن ہوتی ہیں، کیونکہ وہ ایک کام نہیں بلکہ ایک وقت میں کئی کام کرلیتی ہیں۔ جن میں کچھ خواتین ہارڈ ورک جبکہ کچھ اسمارٹ ورک کو ترجیح دیتی ہیں۔
لیکن کپڑے دھونا ایک ایسا کام ہے جس میں محنت ہمیشہ ہی لگتی ہے خاص کر اگر ان پر کوئی گہرا داغ لگ جائے تو، اسے گھستے گھستے ہی ہاتھ دُکھ جاتے ہیں۔
تو آج ہم آپ کیلیئے اس کی بھی ایک آسان ٹپ لے کر آئے ہیں، جس سے آپ کے وقت اور محنت دونوں کی بچت ہوگی، تو آئیے بتاتے ہیں آپ کو
توٹھ پیسٹ کپڑوں پر لگائیں:
اگر کسی قمیض پر کوئی دھبّا لگ جائے تو اسے پورا دھونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اس جگہ پر صرف توٹھ پیسٹ لگا کر اسے پرانے کسی توٹھ برش سے ہلکا ہلکا گھسیں پھر چھوڑ دیں۔ اسکے بعد ایک چھوٹا تولیہ لیں اور اسے ہلکا گیلا کر کے اس سے اس جگہ کو رگڑیں، داغ صاف ہوجائے گا اور پوری قمیض دھونے کی محنت بھی بچ جائے گی۔