پنکھے میں صرف یہ ایک چیز لگائیں اور ۔۔ جانیں گرمی کی تپش سے بچنے کا وہ طریقہ جو پیسے بھی بچائے اور ٹھنڈک بھی پہنچائے

image

گرمیوں میں گھر کو اے سی سے ہی ٹھنڈا کیا جا سکتا ہے یہ خیال بالکل غلط ہے کیونکہ اب جیسے جیسے وقت گزرتا جا رہا ہے ویسے ویسے جدت بڑھ رہی ہے لیکن کچھ پرانے طریقوں سے اج بھی زندگی کو آسان بنایا جاتا ہے تاکہ خرچوں سے خود کو بچایا جا سکے۔

ایسا ہی ایک طریقہ پنکھے اور پلاسٹک کی بوتلوں سے گھر کو ٹھنڈا کرنے کا ہے جس میں برف کے کیوبز آپ کی بڑی مشکل آسان کرسکتے ہیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں یہ طریقہ اور مزید طریقے خود کو گرمی سے بچانے کے:

خود کو گرمی سے بچانے کا انوکھا طریقہ:

٭ پنکھے کے پیچھے پلاسٹک کی بوتلوں کو یوں کاٹ کر لگائیں اور ایک ہلکے پتلے تار کی مدد سے چسپاں کرکے ان بوتلوں میں برف کے کیوبز ڈالیں اور پنکھا چلائیں، ہوا بھی ٹھنڈی، کمرے کا درجہ حرارت بھی نارمل اور مزے سے ٹھنڈا پانی بھی پی لیں۔

اس کے علاوہ کیا احتیاط ہمیں گرمی سے بچا سکتی ہیں:

گرم موسم میں وافر مقدار میں پانی اور دیگر ہائیڈریٹنگ جوسز پینا ضروری ہے۔ روزانہ کم از کم 8 گلاس پانی پینے کا ارادہ کریں اور میٹھے اور الکوحل والے مشروبات سے پرہیز کریں کیونکہ وہ آپ میں پانی کی کمی کا باعث بن سکتے ہیں۔ ہائیڈریٹ رہنے کے لیے آپ ایسے پھل اور سبزیاں بھی کھا سکتے ہیں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو جیسے تربوز، ککڑی اور اسٹرابیری۔

خود کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ہلکے، ہلکے رنگ کے، اور سانس لینے کے قابل لباس پہنیں یعنی لان اور سوتی کپڑے کے لباس لیکن فٹننگ کے کپڑے نہ پہنیں۔۔ سوتی یا لینن جیسے کپڑے کا انتخاب کریں جو نمی کو ختم کریں۔

ہوادار جگہوں پر بیٹھنے کو ترجیح دیں جہاں پنکھا ایئر کنڈیشن ہو جگہ بھی یا پھر ایسی جگہ جہاں قدرتی ہوا کی رسائی بھی ممکن ہو جیسے آپ کے صحن اور برآمدے وغیرہ۔

دن کے گرم ترین حصوں میں جو عام طور پر صبح 11 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان ہوتے ہیں، براہ راست سورج کی روشنی میں رہنے سے گریز کریں۔ اگر آپ باہر جا رہے ہیں تو ٹوپی پہنیں اور اپنی جلد کی حفاظت کے لیے ہائی ایس پی ایف کے ساتھ سن اسکرین کا استعمال کریں۔

دن میں 2مرتبہ کم از کم نہانے کو ترجیح دیں اور کوشش کریں کہ سر کو ٹھنڈا رکھیں تاکہ ہوا آپ کے جسم کو لگتی رہے۔

You May Also Like :
مزید

Tricks To Survive The Summer Heat

Tricks To Survive The Summer Heat - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Tricks To Survive The Summer Heat. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.