بچوں اور بڑوں کے لئے خاص ٹرکش کوکیز، جنہیں کھاکر ہر کوئی آپ کی کرے تعریف

image

آج کل پاکستان میں ترکش ڈرامے عوام میں خاصے مشہور ومعروف ہو رہے ہیں ،تاریخی ہوں یا نئے دور کے ،دونوں طرح کے ڈرامے عوام میں مقبولیت کی سند پا رہے ہیں۔ انہی ڈراموں کو دیکھ کر لوگوں میں برادر اسلامی ملک ترکی کی سیر اور ان کی ثقافت دیکھنے اور اپنانے کا بھی شوق پیدا ہوگیا ہے۔ ترکی کے مشہور تاریخی ڈرامے ارطغرل غازی کے کرداروں کے لباس اور ان کے زیور بھی ہمارے ہاں خاصے پسند کئے جارہے ہیں ، اسی طرح ان کے ہاں کے کباب، پیزا ، مٹھائیاں اور کوکیز وغیرہ بھی اب ہمارے ریسٹورنٹس میں نظر آنا شروع ہوگئے ہیں ۔ عوام کی اسی پسندیدگی کو دیکھتے ہوئے ہم یہاں آپ کے لئے ٹرکش جیم کوکیز کی ریسیپی لائے ہیں جو بنانے میں بہت آسان ہیں اور ذائقے میں منفرد ہیں۔ آپ بھی بنائیں اور اپنے گھر والوں کو کھلائیں۔

انڈا 1 عدد

چینی 1 کپ

مکھن 1 کپ

ونیلا ایسنس چند قطرے

بیکنگ پاوڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ

میدہ ڈھائی کپ

ایک پیالے میں میدے کے علاوہ تمام چیزیں مکس کر لیں ، جب اچھی طرح یک جان ہو جائیں تو اس میں میدہ بھی ملا لیں اور گوندھ لیں ۔ اب اس ڈو کو 10 منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں تاکہ سیٹ ہو جائے۔ بیکنگ ٹرے میں بٹر پیپر لگا کر اس پر ہلکا سا آئل برش کر دیں۔ اب اس ڈو میں سے چھوٹی چھوٹی بالز توڑ لیں اور اس ٹرے میں فاصلے سے رکھ دیں ۔ اب اس بال میں بیچ میں سے دبا کر تھوڑی سی جگہ بنالیں تاکہ اس میں جیم رکھا جاسکے۔ ایک پیالے میں دو کھانے کے چمچ جیم نکالیں اس میں ایک چمچ گرم پانی ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں ،جیم ذرا پتلا ہوجائے گا تو اس کو کسی چمچ کی مدد سے اس کوکیز کے بیچ کی جگہ میں تھوڑا تھوڑا ٹپکاتے جائیں۔ اب اسے بیک ہونے رکھ دیں۔ 170 ڈگری پر 10 سے 15 منٹ تک رکھیں(اپنے اوون کے حساب سے درجہ حرارت سیٹ کریں) جیم کوکیز تیار ہیں۔ اوپر سے پسے ہوئے ناریل یا پسی ہوئی چینی سے گارنش کریں۔

You May Also Like :
مزید

Turkish Jam Cookies

Turkish Jam Cookies - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Turkish Jam Cookies. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.