ایکسپرٹ کیسے ویزلین کو استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں؟ جانیں 6 طریقے

image

ویزلین آج کل ہر گھر میں موجود ہے کیونکہ سردیوں میں جلد کا خیال رکھنے کے لئے ہم سب ویزلین کو سب سے زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ویزلین کا ایک اور استعمال بتانے جا رہے ہیں جس کے فائدے ہیں بے شمار!

ٹپ:

٭ ایک چمچ ویزلین میں ایک چمچ ٹوتھ پیسٹ اور دو چمچ لیموں کا رس مکس کرلیں۔

فائدہ:

ویزلین میں موجود ہائیڈروکاربن آئل ، ٹوتھ پیسٹ میں شامل فلورائیڈ اور لیموں کے رس میں موجود سٹرک ایسڈ کی وجہ سے یہ ٹپس آپ کے لئے فائدہ مند ہیں۔

٭ چکنائی:

گھر کی کسی بھی دیوار پر چکنائی یا گندگی جم جائے تو اس پیسٹ کو مطلوبہ جگہ پر لگائیں اور برش کی مدد سے رگڑ لیں۔ کچھ دیر بعد گیلے کپڑے سے صاف کر لیں۔ لیجیئے ہوگئی صاف چکنائی۔

٭ نیل پالش:

اگر آپ کے ناخنوں پر نیل پالش لگی ہوئی ہے اور اس کا ریموور موجود نہیں ہے تو اس پیسٹ کو لگائیں اور روئی کی مدد سے ناخن صاف کرتے رہیں۔

٭ کپڑوں پر داغ دھبے:

اگر کسی کے کپڑوں پر کوئی چیز گر جائے یا داغ دھبے پڑ جائیں تو اس پر یہ پیسٹ لگا کر انگلیوں کی مدد سے رگڑیں کچھ ہی دیر میں تمام نشانات صاف ہو جائیں گے۔

٭ چولہے کی صفائی:

چولہے کی صفائی اگر زیادہ دنوں تک نہ کی جائے تو اس میں چکنائی جم جاتی ہے اس لئے اگر آپ کا چولہا بھی ایسا ہوگیا ہے تو اس پیسٹ کو لگائیں اور برش کی مدد سے رگڑیں۔ پھر گیلے کپڑے سے صاف کرلیں۔

٭ دروازوں کے لاک:

گھر کے دروازوں کے لاک اگر پھنس جائیں یا کھولنے میں مشکل ہو تو ان کی چابیوں پر یہ پیسٹ لگائیں اور پھر لاک کھولنے کی کوشش کریں یہ آسانی سے کھل جائیں گے۔

ہاتھوں پر جمی میل:

سارا دن باہر رہنے کی وجہ سے اکثر لوگوں کے ہاتھ کالے ہو جاتے ہیں تو ان پر بھی یہ پیسٹ لگائیں اور آدھے گھنتے کے لئے چھوڑ دیں پھر ہاتھوں کی مدد سے رگڑ لیں، کچھ دنوں تک اس ٹپ کو استعمال کریں اور پائیں زبردست فائدہ ۔

وومن کارنر کی یہ ٹپ آپ کو کیسی لگی ہمیں ہماری ویب کے فیس بک پیج پر کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے گا۔

You May Also Like :
مزید

Vaseline Ke Istemal

Vaseline Ke Istemal - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Vaseline Ke Istemal. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.