آج افطار پر بنائیں ویجیٹیبل باکس پیٹیز اور گھر والوں کی تعریفیں سمیٹیں

image

باکس پیٹیز بنانا اتنا آسان تو کبھی نہ تھا۔ بازار سے مہنگے داموں خرید کر بھی آپ اس کی کوالٹی سے مطمئن نہیں ہوپاتے ، کیونکہ آپ کو نہیں پتا کہ اس میں استعمال ہونے والے اجزاء تازہ ہیں یا باسی ، یا استعمال شدہ تیل نیا ہے یا پرانا۔ اسی لئے ہم یہاں باکس پیٹیز کی آسان ترکیب آپ سے شئیر کر رہے ہیں ۔ خود بھی بنائیں اور دوسروں سے بھی شئیر کریں۔

فلنگ کی تیاری:

شملہ مرچ ایک چوتھائی کپ

گاجر آدھا کپ

بلیو بینڈ مارجرین 2 کھانے کے چمچ

لہسن کُٹا ہوا 2 چائے کے چمچ

بند گوبھی 1 کپ

نمک حسبَ ذائقہ

لال مرچ (کُٹی ہوئی) 1 چائے کا چمچ

کالی مرچ 1 چائے کا چمچ

ہاٹ ساس 1 چائے کا چمچ

چکن پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

سویا ساس 1 چائے کا چمچ

سفید مرچ 1 چائے کا چمچ

ہری پیاز آدھا کپ

موزریلا یا چیڈر چیز 1 کپ

ساس کی تیاری:

مایونیز 4 کھانے کے چمچ

چلی گارلک ساس 2 کھانے کے چمچ

کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ

شہد آدھا چائے کا چمچ

لئی کے لئے

میدہ 2کھانے کے چمچ

پانی گھولنے کے لئے تھوڑا سا

کوٹنگ کے لئے:

انڈا 1 عدد

میدہ 1 کپ

بریڈ کرمبز 1 کپ

طریقہ:

ایک پین میں بلیوبینڈ مارجرین ڈال کر ہلکا سا گرم گریں اس میں دو چمچ تیل مکس کر لیں اب اس میں تمام سبزیاں (ہری پیاز کے علاوہ) ڈال کر سوتے کر لیں۔

اب اس میں تمام مصالحے ڈال کر اس کو تھوڑی دیر تیز آنچ پر سوتے کریں ۔ تاکہ سبزیاں پانی نہ چھوڑ دیں۔

آکر میں چولہا بند کرنے کے بعد ہری پیاز ڈال کر مکس کر لیں۔

اب ایک باؤل میں ساس تیار کر لیں ۔

ایک پیالے میں لئ بنا کر رکھ لیں۔

اب ایک سموسہ پٹی کو سیدھا رکھیں اس پر بیچ میں لئ لگائیں۔اس کے اوپر کراس میں دوسری سموسہ پٹی رکھیں اور پھر اس پر ساس لگائیں، اس کے بعد اس میں سبزیوں کی فلنگ رکھیں اور اس پر کدو کش کی ہوئی پنیر ڈالیں۔ اب اس کو فولڈ کر لیں۔

اب اس باکس پیٹیز کو پہلے میدے میں ، پھر انڈے میں( کالی مرچ نمک ایک ایک چٹکی ڈال کر پھینٹ لیں) اور پھر بریڈ کرمبز میں فولڈ کرلیں۔ ایک ساتھ سارے تیار کر کے رکھ لیں ۔ پھر فرائی کر لیں۔

مزیدار کراری باکس پیٹیز تیار ہیں ، کیچپ یا چلی گارلک ساس کے ساتھ لطف اٹھائیں۔

WATCH LIVE NEWS

You May Also Like :
مزید

Vegetable Box Patties

Vegetable Box Patties - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Vegetable Box Patties. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.