سبزی پلاؤ اتنا لذیز کے سب تعریفیں کرتے رہ جائیں اور ریسپی اتنی آسان کے ہر کوئی بنانا چاہے

image
سبزیاں وٹامنز سے بھرپور ہیں، ان سے ضرور فائدہ اٹھائیں تو کیوں نہ آج ہی بنائیے ہری بھری مزیدار سبزی پلاؤ۔

طریقہ:

٭ حسبِ ضرورت چاول بھگو دیں اور ہری مرچیں، شملہ مرچیں، ادرک، گاجر، پیاز، ٹماٹر۔ لیموں ان تمام سبزیوں کو کاٹ لیں اور مٹر چھیل کر رکھ لیں۔

٭ پتیلے میں آئل ڈالیں اس میں پیاز، ٹماٹر، ادرک، دو تیز پات، چار کالی مرچیں، دو لونگ، دو ٹکڑے دار چینی ڈال کر اچھی طرح بھون لیں، پھر اس میں حسبِ ضرورت نمک، ہلدی، پسی لال مرچ، ثابت دھنیا ڈال کر مصالحہ تیار کریں۔

٭ چھلے ہوئے مٹر اور گاجر اس پتیلے میں شامل کرکے ایک گلاس پانی ڈال کر چار منٹ خوب پکا لیں کہ پانی میں ابال آنے لگے، پھر بھیگے ہوئے چاول شامل کرکے دو منٹ پکائیں اور شملہ مرچیں، ہری مرچیں، لیموں اور ایک چٹکی کالی مرچ ڈال کر پانچ سے سات منٹ کا دم دے دیں۔

٭ لیجئیے ہوگئی آپ کی مزیدار سی سبزی پلاؤ تیار!

ضروری ٹپس:

٭ چاول میں پانی مقدار کے حساب سے استعمال کریں۔

٭ آپ لہسن مصالحے میں شامل کرنا چاہیں تو ڈال سکتی ہیں۔

٭ سبزی میں آپ بند گوبھی کا استعمال کرنا چاہیں تو وہ بھی بڑی ذائقہ دار ہے۔

You May Also Like :
مزید

Vegetable Rice Banane Ka Tarika

Vegetable Rice Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Vegetable Rice Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.