وکس سردیوں میں ہر گھر میں استعمال کی جاتی ہے. یہ نزلہ زکام، سینہ جکڑنے پر سانس لینے میں آسانی پیدا کرتی ہے، جسم میں گرمائش پیدا کرنے کے علاوہ معمولی درد سے بھی نجات دیتی ہے. لیکن یہی وکس مختلف گھریلو ٹوٹکوں اور حسن کو نکھارنے میں بھی اپنا کردار ادا کرسکتی ہے. کیسے؟ آئیے جانتے ہیں.
اگر سرد موسم میں آپ کو بھی ایڑیاں پھٹنے کی شکایت ہو تو وکس ایڑیوں پر لگائیں. منتھول کی وجہ سے یہ جراثیم کش بھی ہوتی ہے جس سے پاؤں کے انفیکشنز وغیرہ سے بچاؤ ممکن ہے. رات میں ایڑیوں اور پیروں پر وکس کا مساج کر کے موزے پہن کر سوجائیں اور صبح جھانویں سے پیر رگڑ کر صاف کریں اور لوشن لگا لیں.
وکس جھریوں والی جلد کے لئے ٹانک کا کام کرتی ہے. اسے ہلکا سا لے کر چہرے پر اوپر کی جانب مساج کرتے ہوئے لگائیں. جھریاں چند دن میں غائب ہوجائیں گی.
وکس کی خوشبو کیڑے مکوڑوں اور مکھی مچھروں کو ناگوار گزرتی ہے. اس لیے اگر موسپیل ختم ہوگیا ہے تو وکس لگا لیں. وکس کی خالی شیشیوں کو بھی کمرے میں رکھیں اور کیڑے مکوڑوں سے نجات حاصل کریں.
اگر آپ کے دروازے وغیرہ آواز کرتے ہیں تو وکس کو ان کے کناروں پر لگائیں. چکناہٹ سے آواز کرنا بند کردیں گے.