بادیان کے پھول کو سرکے میں ڈالیں اور۔۔ گھریلو کام سے متعلق ایسی زبردست ٹپ، جس کے بعد آپ کوئی اور نسخہ استعمال ہی نہیں کرنا چاہیں گی

image

اس موسم میں جہاں ہر طرف دھول مٹی نے اپنا ڈیرہ ڈالا ہوا ہے وہیں دوسری طرف ہمارے گھر اور گھر میں موجود سامان بھی اس سے محفوظ نہیں ہیں۔ روز گھر کی صاف صفائی کرنے کے باوجود اگلے دن مٹی ملتی ہے اور جن جگہوں پر نمی ہوتی ہے وہاں تو یہ دھول جم جاتی ہے، پھر اسے رگڑ کر سرف کے پانی سے صاف کرنا پڑتا ہے۔

اسی لیئے آج ہم لائے ہیں آپ کے لیئے ایک ایسا ہوم کلینر بنانے کا طریقہ، جس کے استعمال سے جمی ہوئی دھول، مٹی، چکنائی اور سارے داغ دھبے با آسانی صاف ہوجائیں گے۔

ہوم کلینر بنانے کا طریقہ:

ایک برتن میں 2 کپ سفید سرکہ ڈال کر اس میں چند بادیان کے پھول، دار چینی اور کچھ لونگ شامل کریں۔ اسکے بعد برتن کو ڈھکن لگا کر چھوڑ دیں، اب 2 دن بعد اس مکسچر کو ایک اسپرے بوتل میں چھان کر ڈال دیں

استعمال کا طریقہ:

۔ اس اسپرے سے آپ مصالحوں کی بوتلیں صاف کرسکتی ہیں، بس تھوڑا سا اسپرے بوتل پر چھڑکیں اور ایک کپڑے سے اسے پونچھ لیں، کانچ بلکل چمک جائے گا

۔ اسکے علاوہ چولہے کے پاس لگے ٹائلز جن پر چکنائی جم جاتی ہے، اس پر بھی آپ اس کلینر کا اسپرے کریں اور پھر کپڑے صاف کرلیں

۔ کچن کاؤنٹر، گھر کے ٹیبل، ڈائننگ ٹیبل وغیرہ ہر چیز کو صاف کرنے میں یہ اسپرے آپ کی مدد کرئے گا

۔ مائیکرو ویو اوون اگر گندا اور اندر سے چکنا ہوجائے تو اسکے لیئے اس پانی کو پیالے میں نکال کر اوون میں رکھیں، اور تھوڑی دیر بعد صاف کرلیں۔

You May Also Like :
مزید

Vinegar And Star Anise Tip

Vinegar And Star Anise Tip - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Vinegar And Star Anise Tip. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.