کپڑے دھونا ایک ایسا کام ہے جو کسی کو پسند ہو یا نہیں لیکن کرنا پڑتا ہے حالیہ دور میں واشنگ مشین نے کپڑے دھونے کے عمل کو ماضی کی نسبت کافی آسان کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود واشنگ مشین کا بھی بار بار خراب ہونا سخت مشکل میں ڈال دیتا ہے ۔ مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ واشنگ مشین کا بار بار خراب ہونا درحقیقت ہماری اپنی کچھ کوتاہیوں کے سبب ہی ہوتا ہے جو ہم کپڑے دھوتے ہوۓ کرتے ہیں

1: بہت زيادہ ڈٹرجنٹ کا استعمال
عام طور پر کچھ افراد کا یہ خیال ہوتا ہے کہ مقررہ مقدار سے زياڈہ ڈٹرجنٹ ڈالنے سے کپڑے زیادہ صاف ہو سکتے ہیں ۔ جب کہ یہ ایک غلط خیال ہے کیوں کہ ایک جانب تو زيادہ ڈٹرجنٹ کے استعمال سے زيادہ جھاگ بن کر مشین کے گٹر کو بند کرنے کا سبب بن سکتی ہے جس سے مشین خراب ہو سکتی ہے
جب کہ دوسری طرف زيادہ ڈٹرجنٹ کے سبب کپڑوں میں کھنگالنے کے باوجود جھاگ رہ جاتی ہے جس سے کپڑے بے رونق محسوس ہوتے ہیں اور ان کا رنگ بھی خراب ہو جاتا ہے

2:انڈروئير ، جرابیں اور دوسری چھوٹی چیزیں
جو لوگ مشین کے اندر کپڑے دھوتے ہوۓ چھوٹے چھوٹے کپڑے بھی ایسے ہی مشین میں ڈال دیتے ہیں تو یہ بھی مشین میں پھنس کر اس کو خراب کرنےکا سبب بن سکتے ہیں اس وجہ سے یہ ضروری ہے کہ ایسی چیزیں دھونے کے لیۓ ایک چھوٹا سا نیٹ کا بیگ یا پوٹلی لے لیں اور دھوتے ہوۓ سب چھوٹی چیزوں کو ان میں ڈال لیں اس طرح سے وہ مشین میں پھنس نہیں سکیں گے
3: مشین کے فلٹر کی صفائی
ہر کپڑے دھونے کی مشین میں ایک فلٹر موجود ہوتا ہے جو کپڑے دھونے کے دوران ریشے ، اور دوسری چیزوں کو پانی سے جدا کر کے اپنے اندر جمع کر لیتا ہے اس کا مقصد ایک گٹر کی طرح ہوتا ہے
اصولی طور پر اس فلٹر کی صفائی ہر بار کپڑے دھونے کے بعد لازمی کرنی چاہیۓ ہے اور اگر کسی وجہ سے وہ ہر بار نہ کیا جاے تو اس کو مہینے میں ایک
بار ضرور کر لینا چاہیۓ ورنہ یہ مشین کو خراب کر سکتا ہے

4: میشن میں بہت زیادہ کپڑے ڈال دینا
ہر مشین کے اندر ایک مقررہ گنجائش موجود ہوتی ہے یہ کپڑوں کی اقسام کے حساب سے مختلف ہوتی ہے ۔ جس کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے اور اس گنجائش سے زيادہ کپڑے ڈالنے کی صورت میں مشین پر لوڈ پڑ سکتا ہے جو کہ مشین کو خراب بھی کر سکتا ہے
5: کپڑوں کی صفائی کے لیۓ ایسے بلیچ کا استعمال جو مشین کے لیۓ نہ ہو
کپڑوں کو دھوتے ہوۓ اگر کسی ایسے بلیچ وغیرہ کا استعمال کیا جاے جو مشین کے لیۓ نہ ہو تو اس کا استعمال بھی کپڑوں کے ساتھ ساتھ مشین کو خراب کرنے کا سبب بن سکتا ہے اس وجہ سے ایسی کسی چیز کے استعمال سے قبل احتیاط لازمی کرنی چاہیۓ