جب میں نے مشین کے اندر ہاتھ ڈالا تو مجھے زور کا کرنٹ لگا اور پھر میں ۔۔ واشنگ مشین میں کپڑے دھوتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیئے جن سے بندہ جانی نقصان سے بچ سکتا ہے

image

پاکستانی گھروں میں ہر اتوار کو کپڑے لازمی دھلتے ہیں، پورے ہفتے بھی مائیں اپنے بچوں کے کپڑے ہاتھ سے دھوتی رہتی ہیں مگر اتوار کے دن کپڑے دھونے والی مشینیں لگا کر کپڑے دھوئے جاتے ہیں اور مشین سے کپڑے دھونے کی وجہ سے کچھ خواتین کو کرنٹ لگ جاتا ہے یا جھٹکا لگ جاتا ہے اگر جھٹکا نہ لگے تو کبھی کبھار مشین کے تار کی اندرونی وائرنگ جل جاتی ہے۔ کیونکہ ہمارے ذہنوں میں بس یہ ہوتا ہے کہ مشین میں پانی ڈالیں، سرف یا ڈٹرجنٹ ڈالیں، مشین کو چلا دیں، اور اس میں کپڑے ڈال دیں اور مشین کے پورا ہونے کی آواز آئے تو بس اس کو بند کردیں، کپڑے نکالیں اور دھولیں۔

لیکن اس طرح کپڑے دھونے کے چکر میں ہم کئی باتوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں جو بڑے خطرے کی وجہ بنتا ہے۔ کپڑے دھونے والی مشین کو کس طرح سے چلائیں کہ نہ تو اس کا تار جلے اور نہ آپ کو کسی بھی طرح کا کرنٹ لگے۔

ہماری ویب میں ہم نے آپ کو پہلے کپڑے دھونے کی مشین خریدنے کے حوالے سے چند معیاری اور کارآمد ٹپس دی تھیں، بالکل اسی طرح آج ہم اس کو استعمال کرنے کے حوالے سے آپ کو کچھ ٹپس دینے جا رہے ہیں جو یقیناً خواتین کے لئے بہت مؤثر ثابت ہوں گی۔

ٹپس:

٭ سب سے کپڑے دھونے کی مشین میں سرف یا ڈٹرجنٹ دال دیں اور اس میں کاسٹک سوڈا بالکل چٹکی برابر ڈالیئے تاکہ کپڑوں کی کشش خراب نہ ہو اور یہ دھیان رکھیں کہ کاسٹک سوڈا بہت تھوڑا سا ہو۔

٭ اب مشین میں سب سے پہلے آپ گھر کے تولیے، سفید رنگ کے کپڑے اور دسترخوان ڈالیں، کپڑے مشین میں ڈالنے کے بعد خشک ہاتھوں سے مشین کو چلائیں تاکہ کرنٹ نہ لگے۔

٭ ایک چیز کا خاص خیال رکھیں کہ مشین کے تار پر کوئی پلاسٹک کا شوپر لپیٹ دیں تاکہ کرنٹ لگنے کی صورت میں آپ کا زیادہ نقصان نہ ہو، کیونکہ پلاسٹک انسولیٹر ہے اور کرنٹ کو اپنے اندر زیادہ دیر تک نہیں رکھتی ہے۔

٭ سوئچ پر کبھی گیلے ہاتھ نہ لگائیں اور پلاسٹک کے بڑے دستانے مشین کا سوئچ آن یا آف کرتے وقت لازمی پہنیں، اس سے آپ کرنٹ یا جھٹکے کے نقصان سے بچ جائیں گی۔

٭ مشین کا وہ بٹن جو اس کی رفتار اورسٹارٹ کرنے کا کام کرتا ہے اس کو پورا گھمادیں تاکہ کپڑوں کی میلا چھی طرح نکل جائے اور کم سرف میں اچھے کپڑے دھل جائیں۔ کیونکہ کپڑے دھونے والے کے ذہن میں یہ سوال بھی آتا ہے کہ ارے تھوڑی ہی دیر تو کپڑے پہنے تھے، بس ایک سے دو سیکنڈ بعد نکال دیتی ہیں، یہ تو صاف ہو ہی گئے ہوں گے۔ البتہ ایسا نہیں ہے، کپڑوں میں گندگی یا جراثیم رہ جاتے ہیں جن کا ہمیں اندازہ نہیں رہتا۔

٭ مشین میں سے کپڑے نکالتے وقت آپ پہلے سوئچ آف کرلیا کریں، اس کے دو فائدے ہیں، ایک تو بجلی کے ایک دو یونٹ بچ جائیں گے اور ایک فائدہ یہ ہوگا کہ اپنی حفاظت بھی کرسکیں گے، اور کپڑے نکالنے کے بعد ہاتھ خشک کرکے آپ مشین کا بٹن آن کردیں اس میں مزید کپڑے ڈال دیں اور پھر مشین سے نکالے ہوئے کپڑوں کو کنگھال لیں۔ اس طرح کم وقت میں زیادہ کپڑے دھل جائیں گے اور آپ جلدی ہی فارغ ہی کپڑے دھو کر فارغ ہو جائیں گی۔

٭ کپڑوں میں سے سرف نکالنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ ان کو تھوڑی دیر کے لئے پانی سے بھری بالٹی میں ڈال دیں، یوں کپڑوں سے سرف اور جھاگ نکل جائے گا اور آپ کو کپڑے نچوڑنے میں زیادہ محنت نہیں کرنی پڑے گی۔

واشنگ مشین سے کرنٹ لگنے پر دو طرح کے نقصانات ہوتے ہیں جن میں سے ایک سب سے بڑا نقصان جانی نقصان ہے، اور ایسے کئی واقعات گھروں میں ہوچکے ہیں لہذا آپ بھی احتیاط کریں اور دوسروں کو بھی یہ اصول بتائیں تاکہ وقت اور کام دونوں محفوظ طریقے سے مکمل ہوں۔

You May Also Like :
مزید

Washing Machine Ki Ehtiyat

Washing Machine Ki Ehtiyat - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Washing Machine Ki Ehtiyat. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.