واشنگ مشین کا بیلٹ ٹوٹ جانا یا بہت زیادہ آواز آنا۔۔ اب گھر میں خود واشنگ مشین ٹھیک کریں اور ہزاروں روپے بچائیں

image

آج جہاں مشینوں نے ہماری زندگیوں میں آسانیاں پیدا کردی ہیں وہیں ان مشینوں کی خریداری اور اسکے بعد ان کی مرمت پر پیسہ بھی کافی خرچ ہوجاتا ہے، مہنگائی کے اس دور میں لوگ چاہتے ہیں کہ کم سے کم پیسوں میں ان کا کام ہوجائے اور ایسا چاہنا غلط بھی نہیں۔ اسی لیئے آج ہمآپ کے لیئے لائے ہیں گھر میں واشنگ مشین ٹھیک کرنے کا طریقہ جس پر عمل کرکے آپ اپنے کافی پیسے بچا سکتے ہیں۔

واشنگ مشین کی موٹر کے بیرنگ ٹھیک کرنے کیلیئے:

اگر آپ کی مشین ضرورت سے زیادہ آواز کرتی ہے تو سمجھ جائیں کہ اسکی موٹر کی بیرنگ میں مسئلہ ہے، اور اگر وقت رہتے آپ نے اس پر دھیان نہیں دیا تو اس پر زنگ لگ جائے گا اور اسکی وجہ سے مشین چلتے چلتے رکنے لگ جائے گی یا پھر مکمل طور پر خراب ہوجائے گی۔ ایسے میں سب سے آسان حل یہ ہے کہ بازار سے بیرنگ آئل خرید کر اس میں لگائیں یا اسکے علاوہ آپ بِلیز انجن آئل جو بائیک میں استعمال ہوتا ہے وہ بھی لگا سکتے ہیں اس کے استعمال سے بیرنگ کافی نرم ہوجاتی ہیں اور مشین کی آواز بھی ختم ہوجاتی ہے۔

مشین کی مدانی/ پھول کے نیچے کچرا پھنس جانا:

اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ واشنگ مشین کافی رک رک کر چلتی ہے اسکی وجہ مشین کے اندر لگی مدانی (جسے کچھ لوگ پھول بھی بولتے ہیں) میں کچرے اور صابن کا پھنس جانا یا پھر زنگ کا لگ جاتا ہوتی ہے، اسلیئے اسکی صفائی بہت ضروری ہے۔ مدانی کو صاف کرنے کیلیئے آپ سب سے پہلے پیچ کس کی مدد سے پھول میں لگا پیچ (اسکرو) کھولیں، پیچ کھلنے کے بعد آپ دیکھیں گے کہ اس میں کس قدر کچرا اور زنگ لگا ہوا ہوگا۔ اب اس جمے ہوئے کچرے کو صاف کردیں، اسکے بعد پلیٹ واپس لگانے سے پہلے اس میں انجن آئل لازمی لگائیں۔ پھر دیکھئے گا آپکی مشین کتنے اچھے سے چلتی ہے۔

۔ اگر اسکرو زنگ لگنے کی وجہ سے ٹائٹ ہوگیا ہے تو آپ نے کرنا کیا ہے تھوڑا سا سفید سرکہ اسکے سوراخ میں ڈال کر 5 سے 10 منٹ کیلیئے چھوڑ دینا ہے، اسکے بعد آرام سے پیچ کھل جائے گا۔

۔ اگر مدانی میں لگی پلیٹ پوری طرح خراب ہوگئی ہے تو آپ نئی پلیٹ لے کر پرانی کو تبدیل کروا دیں۔

واشنگ مشین کا بیلٹ ٹوٹ جانا:

مشین کی خرابی کی زیادہ تر وجہ بیلٹ کا ٹوٹ جانا ہے، جس کے لیئے کاریگر کو بلا کر ہزاروں روپوں میں بیلٹ تبدیل کروایا جاتا ہے۔ لیکن اب آپ یہ کام خود کرسکتے ہیں اور کرنا کیسے ہے یہ ہم آپکو بتائیں گے۔ سب سے پہلے پرانی لگی بیلٹ/ ربڑ جین کو نکال کر اس کا کچرا صاف کرلیں، اسکے بعد دیکھیں کہ کس سائیز کی بیلٹ آپکی واشنگ مشین میں لگتی ہے پھر اسی حساب سے نئی منگوالیں۔ بیلٹ لگاتے وقت اس بات کا دھیان رکھیں کہ کٹ سے نچے والی چھوٹی سائیڈ نیچے رکھیں اور بڑی اوپر تاکہ بیلٹ کی سیل اچھے سے بیٹھ جائے۔

You May Also Like :
مزید

Washing Machine Ki Rubber Kaise Lagaen

Washing Machine Ki Rubber Kaise Lagaen - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Washing Machine Ki Rubber Kaise Lagaen. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.