کپڑے دھوتے وقت مشین میں بیکنگ سوڈا کیوں ڈالنا چاہیے؟ واشنگ مشین سے متعلق کچھ ایسی معلومات جو خواتین کی بڑی مشکل آسان کرے

image

کپڑے دھونے سے قبل واشنگ مشین کی صاف صفائی بھی کرنی پڑتی ہے۔ کیونکہ اگر مشین میں مٹی ہوگی تو وہ کپڑوں میں بھی چپکتی ہے جس سے کپڑوں پر نشانات رہ جاتے ہیں۔ ان سب سے بچنے کے لیے پہلے تو آپ واشنگ مشین کو صاف کرلیں یا پانی سے اچھی طرح نتھار لیں۔ مشین میں جب سرف ڈالنے لگتے ہیں تو اکثر لوگ پہلے سفید کپڑے ڈالتے ہیں تاکہ وہ صاف اور چمکدار دھل جائیں۔ اس کے ساتھ ہی تولیے بھی ڈال دیے جاتے ہیں کیونکہ تولیہ اگر اچھا نہ دھلے تو اس کو استعمال کرنے کا دل ہی نہیں چاہتا۔ آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کپڑے دھوتے وقت واشنگ مشین میں بیکنگ سوڈا ڈالنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے۔

بیکنگ سوڈا کیوں ڈالنا چاہیے؟

٭ کپڑے دھوتے وقت مشین میں بیکنگ سوڈا ڈالنے سے سرف کا استعمال بھی کم ہوتا ہے اور کپڑوں کے کالر پر لگے ضدی داغ بھی جلد نکل جاتے ہیں۔

٭ وہ کپڑے جن کو بلیچ میں دھونے سے منع کیا جاتا ہے لیکن داغ دھبے لگنے کی صورت میں بلیچ کا استعمال لازمی کرنا پڑتا ہے ان کو صاف کرنے کے لیے بیکنگ پاؤڈر اور سرف ایک اچھے ٹونر بلیچ کا کام کرتے ہیں۔

٭ بیکنگ سوڈا سوتی کپڑوں کے دھاگوں کو نرم و ملائم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جتنے بھی کلینرز اور بلیچ پولیسٹر کو صاف کرنے میں استعمال ہوتے ہیں ان میں بیکنگ پاؤڈر استعمال ہوتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Washing Machine Mein Baking Soda Kyun Dalte Hain

Washing Machine Mein Baking Soda Kyun Dalte Hain - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Washing Machine Mein Baking Soda Kyun Dalte Hain. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.