خواتین کیلیئے کپڑے دھونا ایک ڈراؤنے خواب سے کم نہیں ہے یہ ایک ایسا کام ہے جو کوئی بھی عورت شوق سے نہیں کرتی ہوگی، لیکن کیا کریں کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں اگر بچے یا بڑے کپڑوں پر گہرے اور ضدی داغ لگا کر آجائیں تو محنت اور بڑھ جاتی ہے کیونکہ یہ داغ آسانی سے نہیں نکلتے۔ اسی لیئے آج ہم لائیں ہیں ان خواتین کی مشکل کو حل کرنے کے نہایت ہی آسان طریقے۔
کولڈ ڈرنک سے دھبے صاف کرنا:
کپڑوں پر لگے عام داغ دھبے تو واشنگ مشین سے دھونے پر نکل جاتے ہیں لیکن کچھ داغ بہت ضدی ہوتے ہیں جو آسانی سے نہیں نکلتے، جیسے کہ کیچڑ، تیل اور چائے وغیرہ کے دھبے۔ تو ایسے ڈھیٹ داغوں کو نکالنے کیلیئے آپ کو کرنا یہ ہے کہ،
واشنگ مشین میں داغ لگے کپڑے ڈال کر اس میں پانی بھریں، پھر سرف ڈالنے کے ساتھ اس میں ایک سافٹ ڈرنک ڈالیں اور مشین کا سوئچ آن کر دیں۔ ایسا کرنے سے نہ ہی کوئی کیچڑ کا داغ باقی رہے گا اور نہ ہی تیل وغیرہ کا۔
کپڑے دھوتے وقت نمک کا استعمال:
جو خواتین کفایت شعوار ہوتی ہیں انکی بس ایک ہی کوشش ہوتی ہے کہ کسی طرح کم وسائل میں زیادہ کام ہوجائے تا کہ وہ بچت کر سکیں، اگر آپ ہفتہ وار کپڑے دھوتی ہیں تو یقیناً آپ کا سرف بھی بہت زیادہ استعمال ہوتا ہوگا، تو ایسی خواتین کیلیئے ہم لائے ہیں ایک بہترین ٹوٹکا جس سے کم سرف میں زیادہ کپڑے دھوئے جا سکتے ہیں۔
کپڑے دھوتے وقت مشین میں نمک ڈال دیا کریں، کیونکہ نمک میں موجود سلفر کمپاؤنڈز سرف کے ایسٹک مالیکیولر کمپاؤنڈز کے ساتھ مل کر کیمیائی خواص پیدا کرتے ہیں جن سے کپڑوں میں لگا میل کچیل، دھول مٹی وغیرہ جلدی نکل جاتی ہے اور ان کا رنگ بھی خراب نہیں ہوتا ہے۔ اسکے علاوہ نمک کی وجہ سے کالر اور آستینوں پر لگے ضدی داغ بھی مشین میں ہی صاف ہوجاتے ہیں۔