کپڑے دھوتے وقت مشین میں کون سی گولیاں ڈالنی چاہیئیں؟ جانیے واشنگ مشین سے متعلق کچھ ایسے راز جو ہر عورت کو پتہ ہونے چاہیئیں

image

"صفائی نصف ایمان ہے" یہ ہم جانتے ہیں لیکن اس بات پر ہم کتنا عمل کرتے ہیں؟ انسان ظاہری طور پر تو صفائی ستھرائی کا بہت خیال رکھتا ہے پر کافی ساری چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن پر آپ کا دھیان نہیں جاتا ہے جیسے کہ آپ کے گھر میں رکھی واشنگ مشین، جی ہاں جس طرح ہمارے کپڑوں کو دھونا اور صاف رکھنا ضروری ہے اسی طرح واشنگ مشین کی دھلائی اور صفائی بھی ضروری ہے۔ کیونکہ ہمارے کپڑوں میں لگے جراثیم مشین میں رہ جاتے ہیں اور اگلی بار دھونے پر واپس ہمارے کپڑوں پر لگ جاتے ہیں اور یہ جراثیم سکن پرابلم کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے کس طرح آپ اپنی مشین کو صاف رکھ سکتے ہیں اور کون سی ایسی چیز ہے جس کے استعمال سے صفائی کے ساتھ جراثیمکا خاتمہ بھی ہوگا۔

واشنگ مشین صاف کرنے والی گولیاں:

یہ گولی مارکیٹ میں آسانی سے مل جاتی ہے اور اگر مارکیٹ میں نہ بھی ملے تو یہ آپکو آن لائن مل جائے گی۔ یہ گولی نہ صرف آپ کی مشین کو گہرائی سے صاف کرتی ہے بلکہ اس کے پائپ کی بھی اندر تک صاف کرتی ہے، اور مشین میں موجود جراثیم کا خاتمہ بھی کرتی ہے۔

استعمال کرنے کا طریقہ:

ایک گلاس میں پانی لیں اور اس میں دو گولیاں شامل کرکے مکس کرلیں پھر اس پانی کو مشین میں ڈال کر تھوڑی دیر اسے چلائیں، یا پھر واشنگ مشین میں تھوڑا پانی بھرئیں اور اس میں دو عدد کلینگ ٹیبلٹس (گولیاں) ڈال دیں اور مشین کو کچھ دیر تک چلائیں پھر پائپ کے ذریعے گندا پانی باہر نکال دیں اور اس کے بعد اس میں کپڑے دھوئیں آپ کے کپڑے اور ان پر لگے جراثیم دونوں صاف ہوجائیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Washing Machine Mein Goli Dalne Se Kya Hota Hai

Washing Machine Mein Goli Dalne Se Kya Hota Hai - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Washing Machine Mein Goli Dalne Se Kya Hota Hai. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.