ہر گھر میں خواتین ہفتے میں ایک مرتبہ لازمی کپڑے دھونے کی مشین لگاتی ہیں جس میں ہفتے بھر کے کپڑے ایک ساتھ جمع کرکے دھو دیتی ہیں۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ کپڑوں میں سرف کا استعمال بھی کم سے کم ہو اور کپڑے بھی کم وقت اور کم محنت میں دھل جائیں۔
زیادہ کپڑے ایک ساتھ دھونے سے سرف کا استعمال کم کرنے والی خواتین کے لئے سب سے شاندار ٹوٹکہ ہے کہ وہ مشین میں
فینائل کی گولیاں ڈال کر تھوڑی دیر چلائیں اور جب زیادہ جھاگ ہو جائے تو کپڑے دھولیں۔
فینائل کی گولی کیا کرے گی؟
٭ فینائل کی گولی مشین میں ڈالنے سے دو فائدے ہوں گے۔ ایکتو یہ کہ سرف کا استعمال کم ہوگا۔ کپڑوں کی میل کچیل نکلنے کی وجہ سے مشین کا پانی جلدی گندہ نہیں ہوگا اور جھاگ بھی زیادہ سے زیادہ بنیں گے جن سے کپڑوں میں چمک پیدا ہوگی۔
اس کے علاوہ دوسرا فائدہ یہ ہوگا کپ کپڑوں کا فائبر یعنی دھاگہ نرم رہے گا اس پر بلیچ کا کوئی اثر نہیں رہے گا۔