واشنگ مشین میں ٹینس بال ! جانیئے ایسا طریقہ جس سے تکیہ کا پرانے سے پرانا پیلا پن بھی نکلے اور روئی خراب بھی نہ ہو

image

اچھی نیند کیلیئے سب سے ضروری ہے اچھا تکیہ جو آپ کو سکون دے، لیکن یہی تکیہ اکثر بال جھڑنے اور چہرے پر ایکنی کا سبب بنتا ہے اور وہ اسلیئے کہ لوگ اسکے گلاف تبدیل نہیں کرتے نہ ہی اسے دھوتے ہیں۔ لوگوں کو یہ غلط فہمی ہوتی ہے کہ تکیہ دھونے کے بعد خراب ہوجائے گا یا پچک جائے گا۔

آج ہم آپ کیلیئے لائے ہیں گھر میں تکیئے دھونے کا ایسا طریقہ جس سے نہ صرف اُس پر لگی ساری پیلاہٹ دور ہوگی بلکہ وہ پچکیں گے بھی نہیں

روئی کی جانچ

تکیہ دھوتے وقت جس بات کا خیال رکھنا ہے وہ ہے اسکی روئی، اگر آپ کے تکیئے میں نارمل کاٹن روئی ہے تو اسے گھر میں مت دھوئیں کیونکہ وہ خراب ہوجائے گا۔

اگر تکیہ میں پولیسٹر روئی یا بھر فیدرز (پَنکھ) ہیں تو اسے دھو سکتے ہیں

واشنگ مشین میں ٹینس بال؟

آپ نے کبھی سنا ہے مشین میں بال ڈالنے کے بارے میں؟ اگر نہیں تو ہم آپکو بتاتے ہیں کہ اس سے کیا ہوتا ہے۔ 2 ٹینس بالز کو الگ الگ موزوں میں باندھ کر واشنگ مشین میں تکئیوں کے ساتھ ڈال کر دھونے سے اسکے اندر کی روئی یا پنکھ سکھڑتے نہیں ہیں اور تکیہ پھولا پھولا رہتا ہے

کون سا سرف یا لِکویڈ استعمال کریں؟

ایک وقت میں آپ دو تکئیے ہی مشین میں دھو سکتے ہیں اور اسکے لیئے آپ کوئی بھی سرف استعمال کریں 1 کپ، اسکے علاوہ بیکنگ سوڈا ¼ کپ اور ½ کپ لِکویڈ ڈٹرجنٹ۔ یہ تمام چیزیں آپ مشین میں ڈال کر تکئیوں کو دھوئیں، اس سے آپ کے تکیہ پر لگے سارے داغ دھبّے صاف ہوجائیں گے اور تکئیے خراب بھی نہیں ہونگے۔

٭ مشین کی سیٹںگ اور تکیہ دھونے کے طریقے کار کو سمجھنے کیلیئے آپ نیچے دی گئی ویڈیو دیکھ سکتے ہیں

You May Also Like :
مزید

Washing Machine Mein Takiya Kaise Dhoye

Washing Machine Mein Takiya Kaise Dhoye - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Washing Machine Mein Takiya Kaise Dhoye. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.