گندی واشنگ مشین خطرناک ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ یہ کپڑوں میں جراثیم اور پھپھوند کو پھیلانے کا باعث بن سکتی ہے جو صحت مند لوگوں کے لیے نقصان دہ ہے ۔
۔ کپڑوں کا میل اور مٹی کے ذرات مشین کے ٹب اور ڈٹرجنٹ کے خانے میں جمع ہوجاتے ہیں ۔
۔ اسی لئے ماہرین ہر دو ہفتے بعد مشین کی صفائی کا مشورہ دیتے ہیں۔ کوئی کپڑا ڈالے بغیر مشین میں سٹرک ایسڈ اور بلیچ ڈال کر زیادہ درجہ حرارت پر مشین کو چلائیں۔
۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ کچن میں استعمال ہونے والا کاٹن کا تولیہ 100 ملی لیٹر بلیچ ڈال کر مشین میں ڈال کر دھوئیں ۔
۔ مشین کو دھونے کے بعد اس کو خشک کرنا نہ بھولیں کیونکہ سیلن کی وجہ سے پھپھوندی لگ جاتی ہے جس کو صاف کرنا مشکل ہوتا ہے ۔