واش روم کا سنک اتنا گندا ہوگیا تھا اور کسی کلینر سے صاف نہیں ہورہا تھا پھر میں نے کچن میں موجود ذرا سا سوڈا اس پر چھڑکا اور یہ چمک گیا۔ تو اب کریں بغیر کسی کلینر، کیمیکل یا تیزاب کے سنک بلکل شفاف اور چمکدار کے چہرہ بھی آئے نظر بلکل صاف۔
طریقہ:
٭ سنک کو صاف کرنے کے لئے بیکنگ پاؤڈر اچھی طرح پورے سنک میں ڈال کر تھوڑی دیر چھوڑ دیں۔
٭ اب سرکہ سنک پرڈالیں اور دو سیکنڈ کے بعد اچھی طرح رگڑ رگڑ کر کپڑے یا تولیے سے صاف کرلیں۔
٭ لیجیئے سنک بھی چمکدار ہوگیا اور تیزاب کا خرچہ بھی نہیں ہوا۔
اسی طرح آپ سنک ہی نہیں گھر کی گندی دیواروں کی بھی صفائی کرسکتی ہیں۔
تو آج ہی ڈبل فارمولا استعمال کریں گھر کو خوبصورت بنائیں !