بڑے بوڑھے کہتے ہیں کہ کسی کا سلیقہ دیکھنا ہو تو اس کا باورچی خانہ اور واش روم دیکھو۔ ۔ان دونوں جگہوں کی صفائی ستھرائی سلیقے کا پول کھول یتی ہے۔ کیونکہ ڈرائنگ روم تو سب ہی چمکا لیتے ہیں لیکن واش روم ہر کوئی صاف نہیں رکھتا اور بعض لوگوں کے تو باتھ روم اتنے گندے ہوتے ہیں کہ وہاں جاتے ہوئے بھی گھن اتی ہے۔ اسی لئے واش روم کی صفائی کا خیال ضرور رکھنا چاہیے، کیونکہ سلیقے کے علاوہ آپ کا واش روم جراثیم اور بیماری کا گڑھ بھی بن سکتا ہے۔
واش روم کی چمکتی دمکتی صفائی کے لئے آپ کو صرف دو اجزاء کی ضرورت پڑے گی جو کہ انتہائی سستے اور ہر گھر میں موجود ہوتے ہیں۔
ٹاٹری
سفید سرکہ
اب ایک اسپرے بوتل میں 4 کھانے کے چمچے ٹاٹری لیں اور اس میں آدھا کپ سرکہ ڈالیں اور اس میں ایک کپ گرم پانی ڈال دیں۔ اب ان چیزوں کو اچھی طرح ہلا کر مکس کر لیں ۔ آپ کا بہترین کلیننگ لیکوئیڈ تیار ہے۔ اب جہاں جہاں ضرورت ہو وہاں وہاں اس کو اسپرے کریں اور کسی بھی نرم کپڑے سے اسے صاف کر لیں ۔ ہر قسم کے داغ دھبے اور نشانات بآسانی صاف ہو جائیں گے۔
اس سے آپ واش بیسن، کموڈ، ڈبلیو سی، ٹائلز، نل، فلش ٹینک ہر چیز صاف کر سکتے ہیں۔ یہ مکسچرآپ کے لئے یہ جادو ہو گا جو کہ منٹوں سیکنڈوں میں ہر چیز کی صفائی کردے گا۔