بوتل اتنی گندی کہ پانی استعمال کرنے کا دل نہ کرے ۔۔ پانی کے گیلن اور بوتلوں میں جمی میل کو منٹوں میں صاف کرنے کا آسان طریقہ

image

آپ نے دیکھا ہوگا کہ گھر میں موجود پانی کی بڑی بوتلوں اور گیلنوں میں گندگی جم سی جاتی ہے جو کہ بظاہر پانی میں حل نہیں ہوتی لیکن اس میں کئی طرح کے جراثیم ہوتے ہیں جو کہ پیٹ میں جا کر آپ کی صحت پر برا اثر ڈالتے ہیں اور ساتھ ہی یہ گندگی بوتل/گیلن دیکھنے میں ناگوار گزرتی ہے۔

تو آئیے آج آپ کو بتاتے ہیں ان بڑی بوتلوں کو آسانی سے صاف کرنے کا طریقہ کیا ہے جو آپ کے کام آئے۔

گیلن یا بڑی بوتل صاف کرنے کا طریقہ:

۔ سب سے بوتل کو خالی کرلیں اور اس میں آدھی بوتل سفید سرکہ، بیکنگ سوڈا اور ڈش واشر ڈال کر ہلائیں۔

۔ اب اس میں آدھی پیالی چاول ڈال کر خوب ہلائیں تا کہ وہ پوری بوتل میں پھیل جائے۔

۔ اسے ایک آدھ گھنٹے کیلیئے چھوڑ دیں اور بار بار اچھے سے ہلاتے رہیں۔

۔ تھوڑا سا لیکویڈ بوتل سے نکال کر اسی سے باہری حصے کو اسپنج اور برش کی مدد سے صاف کریں اور بعد میں اندر سے بھی صاف کرلیں۔

۔ آخر میں پانی سے دھولیں، آپ کا گیلن بلکل چمک جائے گا اور جراثیم کا بھی صفایا ہوجائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Water Bottle Saaf Karne Ka Tarika

Water Bottle Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Water Bottle Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.