کھارے پانی سے پیٹ میں انفیکشن ہوگیا ۔۔ ٹینک کے گندے اور کھارے پانی کو میٹھا کرنے کا آسان طریقہ جو پیٹ کی بیماریوں سے بھی بچائے

image

اکثر گھروں میں کھارا پانی آتا ہے جس کی وجہ سے وہ میٹھے پانی کی بوتلیں خریدتے ہیں اور ان کا خرچہ مزید بڑھ جاتا ہے۔ ایسے میں کچھ گھریلو طریقے بھی ہیں جن کی مدد سے آپ کھارے پانی کو صاف بناسکتے ہیں وہ بھی کم خرچے میں۔ آئیے آپ کو بھی کم خرچے میں پانی کو صاف بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔

ٹپس:

٭ گھر کے ٹینک میں موجود پانی کو صاف بنانے کے لئے اس میں پھٹکری ڈال کر چھوڑ دیں۔ اس سے نیچے بیٹھ جاتی ہے اور پانی صاف ہو جاتا ہے۔ عموماً گھروں میں یہی فارمولا استعمال کیا جاتا ہے جوکہ بہت کارآمد ہے۔

٭ اگر پانی زیادہ گندہ ہے یا ٹینک کی گہرائی زیادہ ہے تو اس میں پھٹکری کے ساتھ آپ کیلشیئم بائی کاربونیٹ نامی کیمیکل بازار سے خرید کر ڈال دیں، اس سے پانی بالکل صاف ہو جاتا ہے اور پینے میں بھی ذائقہ خراب نہیں ہوتا۔

٭ پانی کو صاف کرنے کے لئے کسی بھی کیمیکل کی دکان سے آپ سلفر پاؤڈر خرید کر بھی پانی میں ڈال سکتے ہیں اور ساتھ ہی کلورین کے چند قطرے، یہ دونوں کیمیکل ایک صاف محلول بناتے ہیں جس سے پانی میں موجود گندگی کے اثرات زائل ہو جاتے ہیں اور پانی پینے کے لئے فائدے مند ہو جاتا ہے۔

٭ یہاں ایک اور بات آپ کو بتاد یں کہ کھارے پانی کو صاف تو بنایا جاسکتا ہے لیکن میٹھا نہیں کیا جاسکتا، اس لئے ٹینک میں یا پانی کے گیلن اور بوتلوں میں پوٹاش ایلم ضرور ڈالیئے یہ بھی پھٹکری کی ایک قسم ہے اور 50 روپے میں آسانی سے مل جاتی ہے۔

ویب سائٹ ویکی ہاؤ کے مطابق:

کھارا پانی جسے brine water کہتے ہیں یہ میٹھا ہوسکتا ہے اگر اس میں 1 گھنٹے تک آئیوڈین اور سلفرکلورائیڈ ڈال کر چھوڑ دیا جائے۔ دراصل یہ کوئی گھریلو طریقہ نہیں بلکہ ایک کیمیائی عمل ہے جس کی وجہ سے یہ کام بآسانی گھر پر ہی ہوسکتا ہے۔ اس کے بعد اس پانی کو ابالیں اور ٹھنڈا کرکے استعمال کرلیں۔ یہ قابلِ استعمال بھی بن جائے گا۔

کھارے پانی سے نقصانات:

کھارا پانی بالوں کو بے رونق کرنے کے ساتھ ساتھ پیٹ میں انفیکشن بھی کردیتا ہے۔ اس میں موجود را نمکیات معدے کو کمزور بناتی ہیں جس سے کھانا ہضم دیر سے ہوتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Water Tank Ghar Mein Kese Saaf Karen

Water Tank Ghar Mein Kese Saaf Karen - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Water Tank Ghar Mein Kese Saaf Karen. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.