ٹنکی اندر سے خراب ہوگئی ہو یا پانی میں کچرا آرہا ہو۔۔ جانیں ٹنکی اور اس میں موجود پانی صاف کرنے کا سستا اور آسان طریقہ، جو بنائے اسے نئے جیسا

image

جس طرح ہم گھر کی نظر آنے والی چیزیں صاف کرتے ہیں اسی طرح ڈھکی چھپی چیزیں بھی صاف کرنا بہت ضروری ہے جیسے کہ ہمارے گھروں میں موجود پانی کی ٹنکی۔ پانی کیونکہ روزمرہ زندگی میں بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے اسلیئے اسکی صفائی بھی اتنی ہی زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔

ٹنکی کا پانی ہم کھانا بنانے، منہ ہاتھ دھونے، نہانے اور وضو کرنے کیلیئے استعمال کرتے ہیں اسلیئے اس کا صاف اور جراثیم سے پاک ہونا ضروری ہے تا کہ یہ پیٹ کی بیماریوں کا سبب نہ بنے۔ آج ہم آپکو بتائیں گے کچھ انتہائی آسان ٹپس جس سے آپ گھر میں ہی اپنی پانی کی ٹنکی اور اس میں موجود پانی کو صاف کرسکتے ہیں۔

ٹنکی کا پانی صاف کرنے کی ٹپس:

٭ ٹینک میں موجود پانی کو صاف بنانے کے لئے اس میں پھٹکری ڈال کر چھوڑ دیں۔ اس سے کچرا اور گندگی نیچے بیٹھ جاتی ہے اور پانی صاف ہو جاتا ہے۔ عموماً گھروں میں یہی فارمولا استعمال کیا جاتا ہے جوکہ بہت کارآمد ہے۔

٭ اگر پانی زیادہ گندہ ہے یا ٹینک کی گہرائی زیادہ ہے تو اس میں پھٹکری کے ساتھ آپ کیلشیئم بائی کاربونیٹ نامی کیمیکل بازار سے خرید کر ڈال دیں، اس سے پانی بالکل صاف ہو جاتا ہے اور پینے میں بھی ذائقہ خراب نہیں ہوتا۔

٭ پانی کو صاف کرنے کے لئے کسی بھی کیمیکل کی دکان سے آپ سلفر پاؤڈر خرید کر بھی پانی میں ڈال سکتے ہیں اور ساتھ ہی کلورین کے چند قطرے، یہ دونوں کیمیکل ایک صاف محلول بناتے ہیں جس سے پانی میں موجود گندگی کے اثرات زائل ہو جاتے ہیں اور پانی پینے کے لئے فائدے مند ہو جاتا ہے۔

٭ اگر آپ کے یہاں کھارا پانی آتا ہے تو یاد رکھیں، کھارے پانی کو صاف تو بنایا جاسکتا ہے لیکن میٹھا نہیں کیا جاسکتا۔ اس لئے ٹینک میں یا پانی کے گیلن اور بوتلوں میں پوٹاش ایلم ضرور ڈالیئے یہ بھی پھٹکری کی ایک قسم ہے اور 50 روپے میں آسانی سے مل جاتی ہے۔

پانی کی ٹنکی صاف کرنے کا طریقہ:

ٹنکی صاف کرنے کا طریقہ سمجھنے کیلیئے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھیں

You May Also Like :
مزید

Water Tank Or Pani Saaf Karne Ka Tarika

Water Tank Or Pani Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Water Tank Or Pani Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.