سموسے بہت کھا لیے ہیں رمضان میں تو اب بنائیں چھوٹے اور مزیدار سموسے یعنی وان ٹان ان کو بنانا بھی آسان اور کھانے میں ذائقہ دار۔
ترکیب
٭ چکن دھو کر اچھی طرح ابال لیں اور اس کو بلینڈر میں ڈالیں ساتھ ہی اس میں پیاز، ہری مرچ، ہلدی، دھنیا، دہی، چکن مصالحہ، شملہ مرچ، کالی مرچ، تیل اور نمک ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔
٭ اب وان ٹان کی پٹیاں لیں جو کہ سموسوں کی پٹیوں سے سائز میں چھوٹی ہوتی ہیں۔
٭اب پٹیوں کے درمیان میں پسی ہوئی چکن کو رکھیں اور پٹی کے کناروں پر میدے اور پانی کا پیسٹ اچھی طرح لگاکر تکون کی شکل میں فولڈ کرلیں۔
٭ پین میں آئل گرم کرلیں اور ان وان ٹان کو ڈیپ فرائی کرلیں۔ تو ہوگئے تیار آپ کے مزیدار چھوٹے چھوٹے سے وان ٹان۔
ان کو چٹنی، رائتے اور کیچپ کے ساتھ سروو کردیں۔